وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور مالدیپ کی مشترکہ فوجی مشق ’’ایکوورین‘‘ چوبٹیا، اتراکھنڈ میں شروع ہوئی

Posted On: 12 JUN 2023 5:59PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج اور مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے درمیان 11 سے 24 جون 2023 تک چوبٹیا، اتراکھنڈ میں منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشق  ’’ایکس ایکوورین ‘‘ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایکوورین مطلب ’فرینڈس‘ ، ہندوستان اور مالدیپ میں  باری باری سے  منعقد ہونے والی دو طرفہ سالانہ مشق ہے۔

ہندوستانی فوج اور مالدیپ کی قومی دفاعی فورس کی ایک پلاٹون جتنی گنجائش والا دستہ  14 روز تک جاری رہنے والی اس مشق میں حصہ لے گا۔ اس مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے مطابق ک شورش پسندی مخالف / انسداد دہشت گردی آپریشن میں  انٹرآپریبلیٹی کو بڑھانا اور مشترکہ انسانی امداد اور آفات میں راحتی کام کو انجام دینا ہے ۔ یہ بہترین طور طریقوں کو مشترک کرنے، حکمت عملی کی سطح پر دونوں افواج کے بیچ  ہم آہنگی اور تعاون  بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

اس مشق کا 11 واں ایڈیشن دسمبر 2021 میں مالدیپ میں منعقد کیاگیا  تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ دفاعی تعاون مشترکہ مشقوں کے انعقاد سے لے کر دفاعی تربیت اور ساز و سامان کی ضروریات  کے لئے مالدیپ کی  مدد کرنے تک محیط  ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور فوجی تعاون میں کافی قریبی  اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ ’’ایکس ایکوورین‘  دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-06-12at15.36.01I3LI.jpeg

***********

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6075)


(Release ID: 1931822) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi