عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اودھم پور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ بھارت کے 550 پارلیمانی حلقوں میں سے سب سے زیادہ ترقی یافتہ حلقوں میں سے ایک ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
بھارت کا واحد حلقہ جس میں تین میڈیکل کالج اور ایمس ہیں، یہاں گذشتہ 9 برسوں میں زبردست ترقی دیکھی گئی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
یہ حلقہ بھارت میں بنفشی انقلاب کی جائے پیدائش ہے جو نہ صرف جموں و کشمیر میں بلکہ پورے ملک میں ایگری ٹیک اسٹارٹ اپ کو جنم دے رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ایفل ٹاور سے بھی بلند دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ٹنل، سب سے لمبی سڑک سرنگ اسی حلقے میں واقع ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
اس حلقے میں واقع کٹرا میں انٹر ماڈل اسٹیشن (آئی ایم ایس) کے قیام سے لوگوں کے لیے مذہبی سیاحت کے حوالے سے بے شمار مواقع کے دروازے کھلیں گے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
12 JUN 2023 5:48PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹکنالوجی پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ 'اودھم پور-ڈوڈا-کٹھوعہ' پارلیمانی حلقہ ملک کے 550 پارلیمانی حلقوں میں سے بھارت کا سب سے ترقی یافتہ حلقہ ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات اودھم پور میں حکومت کی کامیابیوں کے 9 سال 'سیوا کے 9 سال' کے موقع پر ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اودھم پور-ڈوڈا-کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ بھارت کا واحد انتخابی حلقہ ہے جہاں بہترین بنیادی ڈھانچے کے ساتھ تین میڈیکل کالج ہیں اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) بھی اسی حلقے میں واقع ہیں جو اسے جدید ترین صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات والا بھارت کا بہترین انتخابی حلقہ بناتے ہیں ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس حلقہ نے بھارت اور دنیا میں 'پرپل ریولیوشن' کی جائے پیدائش کے طور پر اپنا نام کمایا ہے جس نے نہ صرف جموں و کشمیر میں بلکہ پورے ملک میں ایگری ٹیک اسٹارٹ اپ کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس پارلیمانی حلقہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ فروغ دی گئی اسٹارٹ اپ تحریک میں حصہ ڈالنے کی پوری صلاحیت ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس حلقہ میں گذشتہ کئی برسوں سے ہونے والی مختلف بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایفل ٹاور سے بھی بلند دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ٹنل، دنیا کی سب سے لمبی سڑک سرنگ اس حلقہ میں واقع ہیں جو اسے ملک میں بنیادی ڈھانچے کا عجوبہ بناتی ہیں۔
اس حلقہ میں سڑک اور شاہراہ کی ترقی کے حوالے سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کٹرا سے دہلی تک وندے بھارت ایکسپریس، شمالی ہند کا پہلا کیبل اسٹیڈ برج اٹل سیتو، کیرین گنڈیال میں جموں و کشمیر کا پہلا بین ریاستی پل، دہلی سے کٹھوعہ کے راستے کٹرا تک شمالی بھارت کا پہلا ایکسپریس روڈ کوریڈور، لکھن پور-بنی-بسوہلی-ڈوڈا براستہ چترگالا ٹنل نئی قومی شاہراہ نے اس حلقے کو بہترین ترقی سے جوڑا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس حلقہ میں واقع ادھم پور ضلع پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کی تعمیر کے معاملے میں ملک میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ کٹرا میں انٹر ماڈل اسٹیشن (آئی ایم ایس) کے قیام سے اس حلقہ میں ایک عالمی معیار کا اسٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹ نہ صرف شری ماتا ویشنو دیوی مندر جانے والے یاتریوں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنائے گا بلکہ روزگار ، تجارت وغیرہ کے لحاظ سے اس حلقے کے لوگوں کے لیے متعدد مواقع کے دروازے بھی کھولے گا ۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6074
(Release ID: 1931735)
Visitor Counter : 139