جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا اڈیشہ کے گرڈکو کو بجلی فروخت معاہدے کے تحت 600 میگاواٹ 'ونڈ پاور' فراہم کرے گی
Posted On:
09 JUN 2023 6:55PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا(ایس ای سی آئی) نے گرڈکو، حکومت اوڈیشہ کے ساتھ بجلی کی فروخت معاہدے (پی ایس اے) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت گرڈکو ، اڈیشہ آئی ایس ٹی ایس (انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم) ونڈ پاور پروجیکٹ اسکیم کے حصہ XIII کے تحت سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا سے 600 میگاواٹ ونڈ پاور (ہوائی توانائی)خریدے گا۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی آئی ایس ٹی ایس اسکیم کے تحت، قابل تجدید توانائی کے وسائل سے مالا مال ریاستوں سے پیدا ہونے والی بجلی کو قابل تجدید توانائی کے وسائل کی کمی والی ریاستوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
ایس ای سی آئی اور گرڈکو اڈیشہ کے درمیان آج 9 جون 2023 کو بھونیشور میں این بی ڈھل، ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ توانائی، حکومت اوڈیشہ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
اوڈیشہ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے پہلے ہی گرڈکو کے ذریعہ 600 میگاواٹ ونڈ پاور کی خریداری کے لیے اصولی منظوری دے دی ہے۔ پاور پراجیکٹ کے ڈویلپرز کے ساتھ پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے - پاور پرچیز ایگریمنٹ) پر دستخط کرنے کی تاریخ سے 24 ماہ کے اندر بجلی کی فراہمی کا آغاز ہونا ہے۔
گجرات، کرناٹک اور مہاراشٹر میں واقع ڈویلپرز کے ذریعہ 600 میگاواٹ کی کل بجلی کی صلاحیت کی تنصیب کی توقع ہے۔
ایس ای سی آئی نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت کے تحت ایک منی رتنا زمرہ-I مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، جو سال 2011 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ قابل تجدید توانائی کی اسکیموں اور پروجیکٹوں کی وزارت کی بنیادی نفاذ کرنے والی ایجنسی ہے جو ہندوستان کے بین الاقوامی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ہے۔
اب تک، ایس ای سی آئی نے 58 گیگاواٹ سے زیادہ کی قابل تجدید توانائی کے منصوبے کی گنجائش پیدا کی ہے۔ ایس ای سی آئی اپنی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم سی) کے طور پر دیگر پبلک سیکٹر اداروں کے لیے پروجیکٹس قائم کرنے میں بھی سرگرم ہے۔ ایس ای سی آئی کو آئی سی آر اے کی اے اے اے کریڈٹ ریٹنگ حاصل ہے۔
گرڈکو لمیٹڈ اس وقت ریاست اوڈیشہ کے اندر چار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کی تھوک خریداری اور تھوک فروخت میں مصروف ہے اور پڑوسی ریاستوں کے ساتھ بجلی کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے تاجروں کے ذریعے اضافی بجلی کی تجارت کرتی ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6002
(Release ID: 1931217)
Visitor Counter : 133