کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی آئی سی اےاور آر آر یونے تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 09 JUN 2023 4:35PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) اور راشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو) کے درمیان آج یہاں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00195FB.png

مفاہمت نامے کا مقصد، آئی آئی سی اے اور آر آر یو کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اندرونی سلامتی، مالیاتی جرائم، قانون کے نفاذ، کارپوریٹ دھوکہ دھڑیوں اور ان کے منشور اور مقاصد کے لیے مشترکہ موضوعات کے شعبے میں صلاحیت سازی، تعلیم، تحقیق اور مشاورت کے لیے ہم آہنگ کرنا ہے۔ مفاہمت نامہ تحقیق، تربیت اور مشاورت کے انعقاد کے لیے آئی آئی سی اے اور آر آر یو کے درمیان علم اور وسائل کے تبادلے کا بھی انتظام کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WCBK.png

آئی آئی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او جناب پراوین کمار نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا،’’کارپوریٹ فراڈ سب سے سنگین معاشی جرائم میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے تحت بہت زیادہ عوامی پیسہ ملوث ہوتا ہے جس سے ملک کی اقتصادی صحت پر غیر معمولی اثر پڑتا ہے۔ آئی آئی سی اے، آر آر یو کے ساتھ مل کر بینکوں، مالیاتی اداروں، تفتیشی ایجنسیوں اور مالیاتی منظر نامے میں دیگر پیشہ ور افراد سے متعلقہ شراکت داروں کے افسران کو تربیت اور اعلیٰ مہارتفراہم کرنے کے ذریعے ملک کی اقتصادی سلامتی کے تحفظ کا منتظر ہے۔

آر آر یو کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) بمل پٹیل نے اپنے خطاب میں کہا، ’’اقتصادی اور مالیاتی سلامتی، قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو ہے اور کسی ملک کی اقتصادی سلامتی اس کی اچھی حکمرانی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ مالیاتی اور کارپوریٹ نظام کے شراکت داروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مالی جرائم کا جلد پتہ لگانے اور ان کی روک تھام کے لیے مناسب طریقے سے لیس کیا جائے۔ دونوں اداروں کے درمیان یہ تعاون، ملک کے موجودہ مالیاتی نظام کی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم ہو گا‘‘۔

مفاہمت نامے پر آئی آئی سی اے کے پروفیسر (ڈاکٹر) نوین سروہی نے دستخط کیے جنہوں نے تعاون کا مقصد بیان بھی کیا۔ اسکول آف نیشنل سکیورٹی اینڈ لاء کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈمپل ٹی راول نے آر آر یو سے ایکشن پلان کو واضح کرنے کے ساتھ شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔

آئی آئی سی اے کے بارے میں

آئی آئی سی اے ایک ادارہ ہے جسے حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت(ایم سی اے) نے ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا ہے جو کہ ایک تھنک ٹینک کے طور پر کام کرتا ہے اور ایک مربوط اور کثیرالجہتی رسائی کے ذریعے ہندوستان میں کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ آر آر یو، وزارت داخلہ کے تحت قومی اہمیت کا ایک ادارہ ہے۔ یہ ہندوستان کی قومی سلامتی اور پولیس کی ایک علمبردار یونیورسٹی ہے۔

*****

U.No.5992

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1931156) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Marathi