پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ایچ پی سی ایل نے ای27 ایندھن اور ایتھنول ملے ہوئے ڈیزل ایندھن سے متعلق کامیاب پائلٹ مطالعہ شروع کیا
سن 2025 تک ہندوستان میں ایتھنول ملاوٹ کے لیے روڈ میپ کو فروغ
ایچ پی سی ایل ایک سرسبز اور زیادہ پائیدار مستقبل کے آغاز کے لیے تیار ہے
Posted On:
09 JUN 2023 4:04PM by PIB Delhi
ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) نے ای27 ایندھن اور ایتھنول بلینڈڈ ڈیزل ایندھن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے بارے میں کامیاب پائلٹ اسٹڈی شروع کی ہے۔ ایم او پی اینڈ این جی کے زیراہتمام، ایچ پی سی ایل، ہندوستان کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی ہے جس نے ’’2025 تک ہندوستان میں ایتھنول بلینڈنگ کے روڈ میپ‘‘ کے مطابق اس طرح کا ایک جامع تحقیقی پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد پٹرول میں ایتھنول بلینڈنگ کو اپنانے کو فروغ دینا ہے۔
ایک سبز اور زیادہ پائیدار مستقبل کے آغاز کے لیے ڈیزائن کیا گیا روڈ میپ، اپریل 2023 تک 20فیصدایتھنول بلینڈڈ گیسولین (ای20) حاصل کرنے اور اپریل 2025 تک اس کی وسیع دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، مرحلہ وار رول آؤٹ پلان کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ یہ ای20 کے تعارف پر مزید زور دیتا ہے۔ کمپلائنٹ اور ای10 انجن سے چلنے والی گاڑیاں، اپریل 2023 سے شروع ہوں گی، اس کے بعد اپریل 2025 سے ای20 ٹیونڈ انجن والی گاڑیوں کی تیاری ہوگی۔
بایو ایندھن پر جامع تحقیق کرنے کے لیے دیوناگونتھی، بنگلورو میں ایچ پی سی ایل کے جدید ترین تحقیق و ترقی کے مرکز میں سرشار کوششیں جاری ہیں۔ مرکز کی ماہر ٹیم، انجن ریسرچ لیبارٹری میں ٹیسٹ گاڑیوں کے مختلف زمروں پر 10فیصدسے لے کر 27فیصد تک ایتھنول-گیسولین کے مختلف مرکبات کے ساتھ ساتھ ایتھنول-ڈیزل کے مختلف مرکبات کے اثرات اور کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔
ای27 کے ساتھ ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر کیے گئے ابتدائی مطالعات نے، روایتی پیٹرول کے مقابلے سی او اور ٹی ایچ سی جیسے اخراج میں قابل ذکر کمی ظاہر کی ہے۔ پائلٹ لانچ کے ایک حصے کے طور پر، ایچ پی سی ایل مسافر کاروں پر ایتھنول-ڈیزل ٹرائلز کا بھی جائزہ لے گا، جس کا مقصد ابتدائی طور پر 20000 کلومیٹر کا ہدفی مائلیج حاصل کرنا ہے۔
ای27 ایندھن کا پائلٹ مطالعہ، توسیع شدہ مائلیج کے ذریعے انجنوں اور گاڑیوں میں اس کی کارکردگی اور اخراج کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس مرحلے کے لیے دو پہیہ گاڑیوں کے لیے 10000 کلومیٹر اور ای27 ایندھن استعمال کرنے والی مسافر کاروں کے لیے 20000 کلومیٹر تک مائلیج حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایتھنول ٹرائلز، آئی ایس 1460:2017 ایندھن کی وضاحتوں کے مطابق، بائیو ڈیزل-ڈیزل کے ساتھ ملا کر بھی کیے جائیں گے۔
آگےپیشرفت کرتے ہوئے، ایتھنول ملاوٹ کے پروگرام میں ہندوستان کا اگلا سنگ میل ای20 ایندھن سے آگے 27فیصد ایتھنول ملاوٹ کو حاصل کر رہا ہے۔ جاری ٹرائلز کی کامیابی اور ای27 ایندھن کی کامیابی کے ساتھ، ہندوستان ایتھنول ملاوٹ کے پروگرام میں عالمی پلیٹ فارم پر فخر کے ساتھ برازیل کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔
ایچ پی سی ایل نے کامیابی کے ساتھ 6 فروری 2023 کو پورے ملک میں 23 ریٹیل آؤٹ لیٹس (آر اوز) پر ای20 ایندھن کا آغاز کیا۔ ای-20 آر اوز کی موجودہ تعداد 350 ہے، جو ملک کی 21 ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ کمپنی پہلے ہی تقریباً 3000 ایم ٹی گرین ہاؤس گیس(جی ایچ جی) کے اخراج کو کم کر چکی ہے۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2025 تک، ای20 ایندھن کا استعمال 200 لاکھ ایم سے زائد جی ایچ جی کے اخراج کو کم کرنے میں معاون ہوگا۔
*****
U.No.5991
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1931147)
Visitor Counter : 142