عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی اور حکومت ارونا چل پردیش کی طرف سے تیار کردہ اروناچل پردیش کا ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس (ڈی جی جی آئی) جاری کیا گیا


ڈی جی جی آئی نے شراکت داروں کے ساتھ وسیع تر مشاورت کے ساتھ ضلع کے سطح پر حکمرانی کے معاملہ میں آئندہ پیڑھی کی انتظامی اصلاحات کی درجہ بندی کرنے کی نمائندگی کی

ڈی جی جی آئی اروناچل پردیش،ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست کا پہلا ڈی جی جی آئی ہے۔ یہ اشاریہ 8 شعبوں کے تحت 65 اشاریوں پراروناچل پردیش کے تمام 25 اضلاع میں حکمرانی کی درجہ بندی کرتا ہے

یہ درجہ بندی اضلاع کے درمیان صحت مند مقابلے کی باعث بنے گی اور

ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش کی ضلعی انتظامیہ کو موجودہ خلا کو دور کرنے کی کوششوں میں رہنمائی فراہم کرے گی اور ان خلا کو پر کرنے کی منصوبہ بندی کرے گی اور فیصلہ سازی کے آلے کے طور پر مددکرے گی

Posted On: 08 JUN 2023 7:32PM by PIB Delhi

ڈی اے آر پی جی اور حکومت ارونا چل پردیش نے  نالج پارٹنر سی جی جی ، حیدر آباد کے ساتھ مشترکہ طور پر 8 جون 2023 کو اروناچل پردیش کا پہلا ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس(ضلعی بہتر حکمرانی اشاریہ) جاری کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IQ9M.jpg

 

ڈی جی جی آئی اروناچل پردیش کو ڈی اے آر پی جی، حکومت اروناچل پردیش، ضلعی حکام اور دیگر شراکت داروں  کے درمیان 7 دور کی میٹنگوں کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد ڈیزائن اور تیار کیا گیا۔

اروناچل پردیش کے اضلاع کو ڈویژن کے لحاظ سے مشرقی، مغربی اور وسطی ڈویژن کے طور پر درجہ  بند کیا گیا ہے ۔

ڈی جی جی آئی ضلعی سطح پر حکمرانی کی درجہ بندی  میں اگلی نسل کے انتظامی اصلاحات کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ انڈیکس 8 شعبوں میں پھیلے 65 اشاریوں کے تحت 136 ڈیٹا پوائنٹس پر ارونا چل پردیش کے تمام 25 اضلاع میں حکمرانی کی درجہ بندی کرتا ہے۔ یہ اروناچل پردیش کے اضلاع میں یکساں ٹول ہے جس سے حکمرانی  کی حالت اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات  کے اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ ریاستی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو موجودہ خلاء کو دور کرنے کی کوششوں میں رہنمائی فراہم کرے گا ،  ان خلا کو پر کرنے کی منصوبہ سازی کرے گا اور فیصلہ سازی کے آلے کے طور پر مدد کرے گا۔یہ  درجہ بندی اضلاع کے درمیان صحت مند مسابقت لاتی ہے تاکہ وہ شہریوں پر مرکوز انتظامیہ اور بہتر حکمرانی  فراہم کر ے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RGSX.jpg

ڈی جی جی آئی اروناچل پردیش کی اہم جھلکیاںیہ ہیں:

 

شمار نمبر 
ڈویژن
مشرقی ڈویژن
وسطی ڈویژن
مغربی ڈویژن
جامع درجہ بندی
نمسائی
مغربی سیانگ
توانگ
شعبہ
مشرقی ڈویژن
وسطی ڈویژن
مغربی ڈویژن
1.
زراعت اور منسلک
سیانگ
بالائی سبانسری
پاپم پارے
2.
تجارت اور خود روزگار 
لوہیت
زیریں سیانگ
توانگ
3.
انسانی وسائل کی ترقی
زیریں دیبانگ وادی
مغربی سیانگ
پکے-کیسانگ
4.
صحت عامہ
مشرقی سیانگ
مغربی سیانگ
پاپم پارے
5.
عوامی بنیادی ڈھانچہ اور افادات
مشرقی سیانگ
مغربی سیانگ 
زیریں سبانسری
6.
سماجی بہبود اور ترقی
نمسائی
زیریں سیانگ
پاپم پارے
7.
تفویض اختیارات اور مالی شمولیت
لوہیت
مغربی سیانگ
زیریں سبانسری
8.
عدلیہ اور عوامی سلامتی شعبہ
بالائی دیبانگ وادی
بالائی  سبانسیری
مشرقی کامینگ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

  • 50فیصد سے زیادہ اضلاع نے خود روزگار کے قرضوں کی تقسیم میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔
  • 19 اضلاع نے زرعی کریڈٹ میں مثبت مجموعی سالانہ شرح نمو (سی اے جی آر ) کی اطلاع دی ہے۔
  • دو کے علاوہ تمام اضلاع میں جھم کے زیر کاشت رقبہ میں کمی یا برقراری  کی اطلاع ہے۔
  • زیادہ تر اضلاع میں چاول کی پیداوار میں اضافہ۔
  • تقریباً تمام اسکولوں میں لڑکیوں کے لیے فعال بیت الخلا۔
  • نو اضلاع نے 85 فیصد سے زیادہ حفاظتی ٹیکوں کی شرح حاصل کی۔
  • 22 اضلاع نے 70 فیصد سے زیادہ ادارہ جاتی فراہمی حاصل کی۔
  • زیادہ تر اضلاع میں جنسی تناسب میں بہتری آئی ہے۔
  • 21 اضلاع نے 50فیصد سے زیادہ گھرانوں کے ہیلتھ اسکیم یا ہیلتھ انشورنس کا احاطہ کیا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KWGS.jpg

 

 

ماضی میں، ڈی اے آر پی جی نے گڈ گورننس انڈیکس 2019، گڈ گورننس انڈیکس 2021، این این ایس ڈی اے  2019، این ای ایس ڈی اے 2021، ڈی جی جی آئی  جموں و کشمیر، ڈی جی جی آئی گجرات اور اب ڈی جی جی آئی ارونچل پردیش جاری کر کے  حکمرانی کی درجہ بندی میں اگلی نسل کی اصلاحات کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا۔

 

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ،ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ‘‘مرکز اور ریاستی حکومتیں اروناچل پردیش کو مشرقی ایشیا کا ایک بڑا گیٹ وے بنانے کے لیے مل کر سخت محنت کر رہی ہیں۔ پچھلے آٹھ سالوں سے، اروناچل پردیش کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے بے مثال کام کیا گیا ہے۔ ‘زیادہ سے زیادہ حکمرانی، کم سے کم حکومت’ کے منتر کی پیروی کرتے ہوئے، سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پرایاس کا راستہ اروناچل پردیش کے بہتر مستقبل کو یقینی بنائے گا’’۔

 

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھنڈو نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘ڈی جی جی آئی اروناچل پردیش یقینی طور پر اروناچل پردیش کے اضلاع کو مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنے اور ان کے نفاذ کی حکمت عملیوں کو دوبارہ ترتیب دینے میں مدد کرے گا’’۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KTDW.jpg

 

اس موقع پر، ڈی اے آر پی جی نے ان تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دستاویز کو اتحریر کرنے اور ‘‘زیادہ سے زیادہ گورننس - کم سے کم حکومت’’ کےقوم کی حکمرانی ماڈل کو آگے لے جانے کے قابل بنایا ہے۔

 

********

 

ش ح۔ اک۔ج۱

(09.06.2023)

(U: 5970)


(Release ID: 1930937) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Manipuri