ٹیکسٹائلز کی وزارت

بین الاقوامی معیارات، صنعت کے ساتھ بات چیت اور ہندوستان میں اعلیٰ قیمت اور حجم سے متعلق تکنیکی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے لئے مانگ کا جائزہ اہم ہے: جناب پیوش گوئل


قومی تکنیکی ٹیکسٹائل مشن کے تحت جیو ٹیک، پروٹیک، انڈوٹیک، دیرپا ٹیکسٹائلس، اسپورٹیک، بلڈٹیک اور مخصوص فائبرس میں 20 تحقیقی اور ترقی کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی

Posted On: 08 JUN 2023 8:32PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل، صنعت اور امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ بین الاقوامی معیارات، صنعت کے ساتھ بات چیت اور مانگ کا تجزیہ، تکنیکی ٹیکسٹائل میں تحقیق و اختراع کو تیز کرنے کے لئے  اعلیٰ قدر اور اعلیٰ حجم والی ممکنہ مصنوعات کی شناخت کے لئے اہم ہے۔  مرکزی وزیر نے یہ باتیں آج نئی دہلی میں قومی تکنیکی ٹیکسٹائل مشن کی 6ویں مشن اسٹیئرنگ گروپ (ایم ایس جی) کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ٹیکسٹائل کی وزارت نے 6ویں ایم ایس جی میٹنگ کے دوران جیوٹیک، پروٹیک، انڈوٹیک، دیرپا ٹیکسٹائلس، اسپورٹیک، بلڈٹیک سگمنٹس اور مخصوص فائبرس (کاربن فائبر اور الٹرا ہائی مولیکیولر ویٹ پولی ایتھلین) کے کلیدی اسٹریٹجک شعبوں میں 61.09 کروڑ روپئے کے 20 تحقیق و ترقی کے منصوبوں کو منظوری دی۔

ان 20 تحقیق و ترقی کے پروجیکٹوں میں سے 3 پروجیکٹ جیو ٹیک، 6 پروجیکٹ پروٹیک، ایک انڈوٹیک، ایک اسپورٹیک، 2 دیرپا ٹیکسٹائل، 2 بلڈٹیک، 2 کاربن فائبرس، 2 مخصوص / فنکشنل فائبر اور ایک الٹرا ہائی مالیوکیولر ویٹ پولی ایتھلین (یو ایچ ایم ڈبلیو پی ای) منصوبوں کو منظوری دی گئی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ کارکردگی، ترقی اور پائیداریت کو بڑھانے کے لئے آٹوموبائل، ہوابازی، بنیادی ڈھانچہ اور طبی شعبوں میں متبادل اشیاء کے طور پر زیادہ طاقت والی ہلکے وزن کے تکنیکی ٹیکسٹائل کو استعمال کرنے والے علاقے کی نشان دہی کرنا ضروری ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ این ٹی ٹی ایم کے تحت ترجیحی شعبوں میں مزید تحقیق و ترقی کی تجاویز کو حاصل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تعلقات عامہ کی مشق کے لئے وقت کی ضرورت ہے، جس میں ٹیکسٹائل کی وزارت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تجارت و صنعت کی وزارت تعاون کرسکتی ہیں۔

جناب  گوئل نے کہا کہ اچھی شہرت کی نجی انجینئرنگ کالجوں کو ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن (ٹی آر اے ایس) یا معروف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دینی چاہئے، تاکہ وسیع تر بیداری، فوائد اور این ٹی ٹی ایم اسکیم کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور پورے ہندوستان میں تحقیق و اختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا جاسکے۔

وزیر موصوف نے این ٹی ٹی ایم – بازار کے فروغ اور ترقی کے اجزاء – ii کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں 22 سے 24 فروری 2023 کے درمیان فکی کے ساتھ ممبئی میں منعقدہ ٹیکنو ٹیکس کا 10واں ایڈیشن، جیوٹیکس: دہلی میں سی آئی آئی کے ساتھ 24 مارچ 2023 کو جیو ٹیکسٹائل – پی ایم، گشتی شکتی اسکیم پر قومی کانفرنس، تکنیکی ٹیکسٹائل: 21 اپریل 2023 کو راج کوٹ میں چنتن شیور – سوراشٹر تمل سنگمم کے تحت ہوم ٹیک اور کلاتھ ٹیک میں ترقی کے امکانات تلاش کرنا اور اسپورٹیک پر قومی کانفرنس: دہلی میں آئی ٹی ٹی اے کے ساتھ 2 جون 2023 کو ہندوستان میں اسپورٹ ٹیکسٹائلس اور لوازات کی صنعت کا مستقبل جیسے اب تک منعقد کی گئی تقریبات شامل ہیں۔

جناب پیوش گوئل نے مختلف تکنیکی ٹیکسٹائل اشیاء کو لازمی /اپنانے کے لئے این ٹی ٹی ایم کے تحت منعقد کی گئی بین وزارتی مشق کا بھی جائزہ لیا اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے استعمال کو بڑھانے کے لئے ریلوے کی وزارت اور وزارت دفاع  کے ساتھ میٹنگیں کیں۔ 31 تکنیکی ٹیکسٹائل، 19 جیو ٹیکسٹائل، اور 12 حفاظتی ٹیکسٹائل کے لئے 10 اپریل 2023 کو کیو سی اوز جاری کیں۔

میٹنگ میں نیتی آیوگ کے سینئر افسران، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، بھاری صنعتوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، شن شکتی کی وزارت، اخراجات کا محکمہ، اعلیٰ تعلیم کا محکمہ، صنعت اور داخلی تجارت کا محکمہ اور دیگر وزارتوں کے اراکین اور صنعت کے نامور ممبران نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح  ۔ م ر

Urdu No. 5971



(Release ID: 1930925) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Kannada