بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وائبرنٹ ویلیج پروگرام کے تحت مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے ہماچل پردیش کے کنور کے چتکول گاؤں کا دورہ کیا


مرکزی سرکاری زمرے کا ایک ادارہ چتکول کو اپنائے گا اور اسے ایک متحرک گاؤں بنانے میں ریاستی حکومت کی مدد کرے گا: مرکزی وزیر

Posted On: 08 JUN 2023 7:37PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ٹھاکر سکھویندر سنگھ سُکھو کے ساتھ مقامی دیہاتیوں کے ساتھ آج ایک بات چیت کے پروگرام میں شریک ہوئے۔ ضلع کنور کے چتکول میں اس کا انعقاد وائبرنٹ ویلیج پروگرام کے تحت کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر توانائی نے مقامی دیہاتیوں سے بات چیت کی اوران   کی شکایات سنیں اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات پر ترجیحی بنیاد پر غور کیا جائے گا۔

مقامی دیہاتیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت دیہی بالخصوص قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور اسے اولین ترجیح دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش کی پوری ریاست جہاں بھرپور ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے وہیں قبائلی علاقوں کے ثقافتی ورثے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں جو پوری دنیا کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

انہوں نے ہماچل پردیش کادورہ کرنے پر بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چتکول سے منڈی تک بس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے چتکول میں کمیونٹی ہال، بس اسٹینڈ کے ساتھ پارکنگ کی سہولیات فراہم کرنے اور منی اسٹیڈیم کی تعمیر کے مطالبات پر ہمدردی سے غور کرنے کا یقین دلایا۔

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائبرنٹ ولیج پروگرام مرکزی حکومت کی ایک اقدام ہے۔ اس کا مقصد ملک کی شمالی برّی سرحدی علاقے میں بنیادی ساختیاتی سہولیات کو تقویت دینا اور وہاں وہ تمام سہولیات فراہم کرنا ہے جو شہروں میں میسر ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ضلع کنّور کے چتکول، پوہ، ناکو، لیو اور چینگو گاوؤں کو وائبرنٹ ویلیج پروگرام کے تحت فروغ دیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00167GA.jpg

مرکزی وزیر نے برادری کے ممبروں کو بتایا کہ مرکزی سرکاری زمرے کا ایک ادارہ چتکول گاؤں کو اپنائے گا اور اسے متحرک گاؤں بنانے میں ریاستی حکومت کی مدد کرے گا۔ چتکول میں ایک میگا واٹ پاور پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ علاقے میں ندی نالوں پر مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹس کے قیام کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سیاحتی سرگرمیوں اور علاقے کے بھرپور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے چتکول میں ایک ثقافتی اور سیاحتی مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FERF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038N0J.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FUHY.jpg

قبل ازیں کُپّہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر کا ضلع انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZSXB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006I9LI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0076O2M.jpg

اس موقع پر ریاست کے وزیر برائے محصولات جگت سنگھ نیگی نے وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر کا استقبال کیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1930903) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi