عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزراء ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جی کشن ریڈی اور جموں و کشمیر کے  ایل جی  منوج سنہا نے جموں میں سری وینکٹیشور سوامی مندر کا افتتاح کیا


جموں میں سری وینکٹیشور سوامی مندر کا قیام ایک ہندوستان کے خیال کا جشن اور ہندوستان کے تنوع میں اتحاد کا  ایک تہوار ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہا کہ وزیراعظم مودی نے ہندوستان کو مشرق سے مغرب، شمال سے جنوب تک مربوط کیا ہے، جموں میں ’سری وینکٹیشور سوامی مندر‘ اور ’کاشی تمل سنگمم‘   اس کی بہترین مثالیں ہیں

یہ مندر جموں و کشمیر میں پہلا اور ملک میں  چھٹا ہے جس نے جموں کے لئے  ہندوستان میں اعلیٰ مذہبی سیاحتی مقام بننے کی راہ ہموار کی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جموں میں سری وینکٹیشوراسوامی مندر کے قیام کے ساتھ، یہ ایک بار پھر دنیا پر ثابت ہوا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک  ملک  ایک ہے: جی کے ریڈی

Posted On: 08 JUN 2023 4:34PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں میں  سری وینکٹیشوراسوامی مندر  کا افتتاح کیا جو  کہ ملک میں چھٹا اور مرکز کے زیر انتظام خطے  جموں و کشمیر میں پہلا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں میں سری وینکٹیشور سوامی مندر کا قیام ہندوستان کے خیال کا جشن ہے اور ہندوستان کے ’تنوع میں اتحاد‘ کا تہوار ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ مندر جموں و کشمیر میں پہلا اور ہندوستان میں چھٹا ہے جو کہ  جموں کے لیے ہندوستان میں اعلیٰ مذہبی سیاحتی مقام بننے کی راہ ہموار کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت 8 جون، 2023 یعنی جموں میں سری وینکٹیشور سوامی مندر کے افتتاح کا دن، جموں کی ترقی کے سفر میں ایک سنگ میل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ اب پورا ملک وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت مشرق سے مغرب تک ، شمال سے جنوب تک مربوط ہے اور وارانسی میں منعقدہ ’کاشی تمل سنگمم‘ اور جموں میں ’سری وینکٹیشور سوامی مندر‘ اس کی بہترین مثالیں ہیں۔ اس کا مقصد تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان قدیم  روابط کا جشن  منانا اور توثیق کرنا ہے ، جو ملک کی دو اہم اور قدیم درسگاہیں ہیں۔

اپنے خطاب میں جی کشن ریڈی نے کہا کہ جموں میں ’سری وینکٹیشور سوامی مندر‘ کے قیام سے دنیا پر یہ بات پھر سے ثابت ہو گئی ہے کہ کشمیر سے کنیا کماری  تک ملک ایک ہے۔ وزیر موصوف  نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قدیم تہذیب کو زندہ کیا جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب  منوج سنہا نے کہا  کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں، جموں و کشمیر  میں امرت کال میں تیز رفتار  اقتصادی ترقی اور ثقافت کے احیاء  دیکھا جا رہا ہے۔جناب سنہا نے کہا کہ  یہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ اپنے ابدی سفر میں شان، الوہیت اور ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

ٹی ٹی ڈی  چیئرمین ، جموں کے ایم پی جناب  وائی وی ریڈی، جموں و کشمیر  کی چیف سکریٹری جناب  جگل کشور، ممبر ٹی ٹی ڈی  جناب ارون کمار مہتا اور  جناب پرشانت ریڈی، افتتاحی تقریب کے دوران موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5954                        


(Release ID: 1930871) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil