وزارتِ تعلیم

سندھو سنٹرل یونیورسٹی پہلے تعلیمی سال 24- 2023 میں پوسٹ گریجویٹ سطح کے 3 اہم پروگرام پیش کرے گی


3 پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئیں

Posted On: 07 JUN 2023 7:30PM by PIB Delhi

سندھو سنٹرل یونیورسٹی، لداخ، سینٹرل یونیورسٹیز (ترمیمی ایکٹ 2021) کے ذریعہ لداخ یو ٹی کے علاقائی دائرہ اختیار کے ساتھ قائم کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کو مرکزی حکومت، وزارت تعلیم کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ سندھو سنٹرل یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کی پہلی میٹنگ پروفیسر ابھے کرندیکر، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی کانپور اور پروفیسر وی کاماکوٹی، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی مدراس کی صدارت میں 23 مئی 2023 کو منعقد ہوئی۔ آئی آئی ٹی کانپور اور آئی آئی ٹی مدراس کے دونوں ڈائریکٹر یونیورسٹی کے تعلیمی اور متعلقہ سرگرمیوں کے قیام کے لئے سرپرستی فراہم کریں گے۔

سندھو سنٹرل یونیورسٹی پہلے تعلیمی سال 24- 2023 میں پوسٹ گریجویٹ سطح کے 3 اہم پروگرام پیش کرے گی۔ پروگراموں میں ایم ٹیک انرجی ٹیکنالوجی اور پالیسی، ایم ٹیک ایٹموسفیرک اینڈ کلائمیٹ سائنسز، اور ایم اے پبلک پالیسی شامل ہیں۔ آئی آئی ٹیز کی طرف سے رہنمائی خطے کے طلباء اور مطالعہ کے منفرد پروگراموں کے لیے داخلہ لینے والے طلباء کے لیے معیاری تعلیم قائم کرنے کا ایک منفرد موقع ہوگا۔ یونیورسٹی کا لداخ میں ایک ٹرانزٹ کیمپس ہوگا اور تعلیمی لیبارٹریز جیسے ایٹموسفیرک سائنسز اور انرجی ٹیکنالوجی قائم کی جائیں گی۔

مطالعہ کے 3 پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں اہل امیدواروں سے طلب کی جاتی ہیں۔ یہ نیچے دیے گئے یو آر ایل میں دیے گئے تفصیلی اشتہار میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ طلباء یو آر ایل http://sindhucu.edcil.co.in پر کلک کرکے آن لائن درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔

 

*************

 

ش ح ۔ اک ۔ ر ب

U. No.5937



(Release ID: 1930667) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi