صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر جمہوریہ سربیا پہنچ گئیں؛ بلغراد میں ہندوستانی برادری اور ہندوستان کے دوستوں سے خطاب
Posted On:
07 JUN 2023 9:51PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سرینام اور سربیا کے اپنے سرکاری دورے کے آخری مرحلے میں آج (7 جون 2023) بلغراد، سربیا پہنچیں۔ یہ کسی ہندوستانی صدر کا سربیا کا پہلا دورہ ہے۔ خصوصی اظہار گرم جوشی کے ساتھ ، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے ان کا استقبال کیا اور نکولا ٹیسلا ہوائی اڈے، بلغراد پر گارڈ آف آنر دیا۔ ہوائی اڈے سے صدر جمہوریہ نے گاندھی جیوا اسٹریٹ کا سفر کیا اور مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
بعد میں شام کو صدر جمہوریہ نے بلغراد میں سربیا میں ہندوستان کے سفیر جناب سنجیو کوہلی کے ذریعہ منعقدہ ایک کمیونٹی استقبالیہ میں ہندوستانی برادری اور ہندوستان کے دوستوں سے بات چیت کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور سربیا قدیم ممالک ہیں۔ جدید دور میں سربیا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو خاص طور پر ناوابستہ تحریک کے تناظر میں بیان کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سربیا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی تفہیم کا اشتراک کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس دوطرفہ بنیاد پر استوار، وہ اس دورے کے دوران سربیا کی قیادت کے ساتھ بات چیت کرنے کی منتظر رہیں گی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سربیا ہندوستان کے پائیدار ترقیاتی تعاون کے پروگراموں میں ایک قابل قدر شراکت دار رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ عالمی سطح پر، ہندوستان کو ایک ذمہ دار ترقیاتی شراکت دار،سب سے پہلے رد عمل ظاہر کرنے و الا، اور گلوبل ساؤتھ کی آواز کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک پہلو ایک سرکردہ طاقت بننے کی ہماری جستجو کی عکاسی کرتا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں اختیار کئے جانے والے طور طریقوں، انسداد دہشت گردی، کنیکٹیویٹی، سمندری تحفظ ، مالی شمولیت اور خوراک کی حفاظت سے متعلق مسائل پر ہندوستان کے اہم کردار کا بھی حوالہ دیا۔
صدر جمہوریہ نے ہندوستان سے محبت اور اس کی ستائش کرنے کے لئے سربیائی فرینڈز آف انڈیا کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سربیا کے درمیان دوستی اور افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار انمول ہے۔
صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.5933
(Release ID: 1930645)
Visitor Counter : 211