عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکز ی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ رواں سال د و مہینہ طویل امرناتھ یاترا کی منصوبہ بندی حکومت کے اعتماد اور عوام کے جوش وخروش کی عکاسی کرتی ہیں : وزیراعظم مودی نے اب تک جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے لئے صفررواداری کی اپیل کرتے ہوئے جو کہا وہ کرکے دکھایا ہے
وزیرموصوف نے کہا کہ پہلی بار جموں وکشمیر میں امر ناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی اور دو مہینے تک جاری رہے گی جبکہ اس سے پہلے سکیورٹی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے 15سے 20 دنوں تک محدود تھی
Posted On:
06 JUN 2023 7:34PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت(آزادانہ چارج )میں مرکزی وزیر مملکت ، پی ایم او ، عملے ،عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خَلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ رواں سال دو مہینے طویل امرناتھ یاترا کی منصوبہ بندی حکومت کے اعتماد اور عوام کے جوش وخروش کی عکاس ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت کے نو سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں معزز شہریوں کے ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر اور شمال مشرق ، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے کامیابی سے نمٹنے کی ایک شاندار مثال پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے آگے کہا کہ ووٹ بینک سیاست کے مطابق کانگریس اور اس کی حلیف سیاسی جماعتو ں نے آرٹیکل 370 کو جاری رکھنے کی اجازت دینے میں اپنا ذاتی مفاد بنا رکھا تھا۔حالانکہ آئین میں اس کا ذکر عارضی التزام کے طورپر ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اب تک جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے لئے صفررواداری کی اپیل کرتے ہوئے جو کہا وہ کرکے دکھایا ہے۔
ڈاکٹر جتندرسنگھ نے کہا کہ مجموعی طورپر پرامن ماحول اور حکومت کے اعتماد اور عام لوگوں کے جوش وخروش کی وجہ سے کئی برسوں کے بعد پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں مقدس امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوکر دو ماہ تک جاری رہے گی، جو اس سے پہلے سکیورٹی او ردیگروجوہات کے سبب کبھی کبھار 15سے 20دنوں کے لئے ہی محدود کردیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ تقریباََ 50 ہزار لوگ شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں یومیہ درشن کررہے ہیں۔گزشتہ سیزن میں ریاست میں آنے والے ایک کروڑ 70 لاکھ کی ریکارڈ تعداد کی بات ہی کچھ اور ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ جموں وکشمیر میں حالیہ سب سے کامیاب ترین جی 20 پروگرام میں سرکاری بات چیت ، شکارا سواری ،گولف ،مصروف بازاروں میں خریداری ،ثقافتی تقریبات اور سماج کے تمام طبقات کی شرکت ایک ایسا خوش نما لمحہ ہے ، جس نے مستقبل میں بڑی تقریبات کے لئے ایک معیار قائم کیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوان انتہائی امنگوں والے ہیں اور وہ اپنے ہاتھ سے کوئی موقع نہیں گنوانا چاہتے ہیں۔یہاں کے نوجوان مودی کی قیادت میں آگے بڑھنے اور ساتھ چلنے کے خواہشمند ہیں۔
ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہی تھے جنہوں نے مستقل پنچایت انتخابات کے کامیاب انعقاد کو یقینی بناکر حقیقی خودحکمرانی فراہم کی ہے ۔ پہلی مرتبہ سات دہائیوں میں نومبر 2020 میں ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی ) انتخابات ہوئے تھے۔اسمبلی انتخابا ت کے انعقاد کے سوال پر وزیر موصوف نے کہا کہ الیکشن کمیشن دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مشورہ کرکے اس پر فیصلہ کرے گا۔لیکن انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی اس کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔کیونکہ ان کی پارٹی زمین پر 365 دن میں 24 گھنٹے کا م کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ایک ایسا ماحول تیار کیا ہے ،جہاں نوجوانوں کی توقعات کے اظہار کے لئے متبادل دستیاب ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کس طرح سکیورٹی کے حالات میں تبدیلی آئی ہے ، جہاں پتھر بازی کے مزیدواقعات نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تما م کاسہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے سرجاتا ہے۔
*************
ش ح۔ع ح۔ رم
U-5896
(Release ID: 1930375)
Visitor Counter : 128