ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایمنے 2023-24 کے دوران پورے این سی آر کے لیے،شجرکاری کے اہم اہداف کو حتمی شکل دی
تعلیمی اداروں اور صنعتی اکائیوں کی حدود کے ارد گرد میاواکی تکنیک اور شجرکاری کے حاشیے لگانے سمیت بڑے پیمانے پر سبزہ زاری اور گھنی شجرکاری/شہری جنگلات کے اقدامات پر توجہ مرکوز
این سی آر نے سال 2022-23 کے لیے شجرکاری مہم کے لیے مقرر کردہ اصل اہداف کا 105.36فیصد حاصل کیا
سی اے کیو ایم بشمول اسکولوں، کالجوں، تحقیقی اداروں سمیت تعلیمی اداروں ، مرکزی ایجنسیوں اور صنعتی اکائیوں کو سال 2023-24کے لیے سبزہ زاری کی مہم میں شامل کرے گاے
Posted On:
06 JUN 2023 5:21PM by PIB Delhi
قومہ راجدھانی خطے (این سی آر) کے مجموعی سبز احاطہ کو بڑھانے کے لیے کام کرتے ہوئے، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے24-2023کے لئےروڈ میپ تیار کرنے اور سبزہ زاری/ شجر کاری ایکشن منصوبہ کو مزید حتمی شکل دینے کے لیے، مشاورت اور جائزہ اجلاسوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا ہے۔ این سی آر ریاستی حکومتوں/جی این سی ٹی ڈی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کو مدنظر رکھنے کے بعد، سال 24-2023 کے لیے شجرکاری کا ہدف (بشمول درخت، جھاڑی، بانس وغیرہ) کو حتمی شکل دی گئی ہے:
ریاست
|
2023-24 کے لئے مقرر نشانہ
|
دہلی
|
95, 04,390
|
ہریانہ (این سی آر اضلاع)
|
88,36,657
|
راجستھان (این سی آر اضلاع)
|
23,14,892
|
اتر پردیش (این سی آر اضلاع)
|
1,52,35,058
|
میزان
|
3,58,90,997
|
مزید برآں، سال 2023-24 کے لیے گریننگ/پلانٹیشن ایکشن پلان پر تبادلہ خیال اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے مرکزی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں بھی کی گئی ہیں۔ گریننگ/پلانٹیشن ایکشن پلان 24-2023 کے تحت ان ایجنسیوں کے شجرکاری کے ہدف کو حتمی شکل دی گئی ہے:
مرکزی ایجنسیاں
|
2023-24 کے لئے مقرر نشانہ
|
سی آر پی ایف
|
1,20,000
|
ڈی ایف سی سی آئی ایل
|
1,00,000
|
این سی آر ٹی سی
|
10,000
|
بی ایس ایف
|
50,000
|
شمالی ریلوے
|
3,00,000
|
سی آئی ایس ایف
|
30,000
|
میزان
|
6,10,000
|
فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ہریالی ایک اہم قدم ہے اور کمیشن پورے این سی آر میں بڑے پیمانے پر ہریالی/گھنی شجرکاری/شہری جنگلات کے اقدامات پر خصوصی زور دے رہا ہے۔
متعلقہ این سی آر ریاستی حکومتوں/جی این سی ٹی ڈی کے ساتھ منعقدہ میٹنگوں میں سال23-2022 کے لیے گرین کور کو بڑھانے کے لیے شجرکاری کی سرگرمیوں کے نفاذ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نیچے دی گئی جدول 23-2022 کے دوران 31مارچ2023 تک بتائی گئی شجرکاری (اصل ہدف کی) کامیابی کو ظاہر کرتی ہے:
ریاست
|
ہدف (2022-23)
|
31مارچ2023 تک رپورٹ کردہ شجر کاری
|
مکمل کردہ شجر کاری(ہدف کا) کافیصد
|
دہلی
|
31,89,191
|
39,49,980
|
123.86
|
ہریانہ (این سی آر اضلاع)
|
85,06,999
|
87,96,324
|
103.40
|
راجستھان (این سی آر اضلاع)
|
9,84,992
|
10,58,236
|
107.44
|
اتر پردیش (این سی آر اضلاع)
|
1,69,29,310
|
1,73,93,359
|
102.74
|
میزان
|
2,96,10,492
|
3,11,97,899
|
105.36
|
این سی آر میں اسکول، کالج اور تحقیقی ادارے سمیت تعلیمی ادارے، موجودہ سال کے دوران اپنے گردونواح میں بڑے پیمانے پر ہریالی/گھنی شجرکاری کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے شامل ہوئے ہیں۔ ان اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اداروں کی حدود میں شجرکاریکر کے حاشئیے کی رکاوٹیں تیار کریں۔ صنعتی اکائیوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صنعتی اکائیوں کی حدود کے ساتھ گھنے شجر کاری حاشئیے تیار کریں۔
کمیشن نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے ساتھ بھی بات کی ہے خاص طور پر این سی آر کے اضلاع کے اداروں کے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلانے اور اسکام کو انجام دینے کے لیے فنڈز کی کمی کے پیش نظر گرین کور کو بڑھانے کے لیے خصوصی بجٹ کی فراہمی کا معاملہ اٹھایا ہے۔
این سی آر میں فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے کمیشن کی جامع پالیسی میں خطے میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک طویل مدتی حل کے طور پر سبزہ زار کو فروغ دیا گیا ہے۔ حکمت عملیوں میں شامل ہیں:
- ’’نگر وان‘‘ اور ’’نگر واٹیکا‘‘ کے دائرے کو پھیلانا، جہاں بھی ممکن ہو، شہری اجتماعات اور محدود شہری جگہوں سمیت این سی آر کے شہروں میں، شجرکاری کے لیے میاوکی تکنیک کو اپنانا۔
- بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم، جو کہ مناسب پرورش اور بقا کی بہتر شرح، مقامی انواع کو ترجیح دینے اور جنگلاتی علاقوں کے تمام زمروں کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
- پورے روڈ نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ مرکزی کناروں اور فٹ پاتھوں کو سبز کرنے/پہم کرنے کے لیے ہدف پر مبنی ایکشن پلان۔ٍٍ
گریننگ ایکشن پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے، مرکزی کناروں اور سڑکوں کے کنارے ہریالی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ کمیشن نے اداروں/صنعتوں کی حدود میں میاواکی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے گھنے پودے لگانے کا مشورہ دیا ہے اور پودے لگانے کے بعد کی پودوں کی دیکھ بھال کے ساتھ روایتی شجرکاری کے درمیان زمین کے ٹکڑوں اور خلا کو پُر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ گریننگ ایکشن پلان پر عمل درآمد کی پیشرفت کی کمیشن مستقل بنیادوں پر نگرانی کرے گا۔
*****
U.No.5883
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1930357)
Visitor Counter : 121