الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں شمال -مشرق کی کایا پلٹ ہو گئی ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر
آج وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دیگر ممالک یا دہشت گرد گروپوں کے دباؤ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکتا: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر
Posted On:
06 JUN 2023 6:21PM by PIB Delhi
ہنر مندی کے فروغ اورصنعت اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ‘‘سیوا، سشاسن اور غریب کلیان’’ (عوام کی خدمت، اچھی حکمرانی اور غریبوں کی بہبود) کے ذریعے حکمرانی کے نئے ماڈل سے شمال مشرقی خطے میں زبردست ترقی ہوئی ہے، جس کی وجہ سےیہ سرمایہ کاروں کے لئے ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔
شمال مشرق میں 2014 سے پہلے کوئی ترقی نہیں ہوئی تھی اور سرمایہ کار اس خطے سے دور ہی رہتے تھے، کیونکہ یہاں سڑکوں ، ریلوے نیٹ ورک اور ہوائی رابطوں کا فقدان تھا ۔ آج یہ خطہ ملک کے کسی بھی دوسرے خطے کی طرح جڑا ہوا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی 9 سالہ حکمرانی میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے اور غیر ممالک ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ جناب راجیو چندر شیکھر نے تریپورہ میں کھووائی ضلع کے چکما گھاٹ کمیونٹی ہال میں جن جاتیہ مورچہ کے زیر اہتمام منعقدہ میٹنگ میں اپنی تقریر کے دوران یہ بات کہی۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت نے کس طرح گزشتہ 9 برس میں ہندوستان کی ایک غیر فعال جمہوریت کی ساکھ کو ایک متحرک و فعال جمہوریت کی ساکھ میں بدل دیا ہے۔ جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ وزیراعظم نے صرف اور صرف ایک مشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن اور سال کے 365 دن انتھک کام کیا اور وہ مشن ہے ملک کی پیش رفت اور ترقی۔ ان کی عملی پالیسیوں اور اسکیموں کی وجہ سے ہماری معیشت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ جو 65 سال میں حاصل نہیں کیا جا سکا، وہ ہندوستان نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں 9 سال میں حاصل کر لیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان بہت جلد امریکہ اور چین کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
اقوام عالم میں ہنددستان کے بڑھتے درجے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اب ہم مدد کے لئے دوسرے ملکوں کے پیچھے نہیں دوڑتے۔ آج وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہندوستان اور زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ ہم دوسرے ممالک یا دہشت گرد گروپوں کے دباؤ میں کے آگے نہیں جھکتے۔ ہمارے منھ توڑ جواب کی وجہ سے اب وہ ہم پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے دو مرتبہ سوچیں گے۔
وزیر موصوف تریپورہ کے تین روزہ دورے پر کل اگرتلا پہنچے۔ اس دورے کے دوران جناب چندر شیکھر مختلف طبقوں کے لوگوں سے مل رہے ہیں اور ریاست میں ہنرمندی سے متعلق کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مارکیٹ رابطوں، گنجائش سازی اور روزگار پیدا کرنے کے بارے میں عوام کے معاملات کو نمٹا رہے ہیں۔
اس سے پہلے دن میں وہ کرشنا پور کے نزدیک تیلیا پورا سب ڈویژن گئے اور ڈی سی ایم جناب سوربھ داس نے انہیں ہنرمندی کے فروغ اور تعلمی سہولیات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ڈی سی ایم کے دفتر کے سامنے ایک پودا بھی لگایا۔ وزیر مملکت نے تریپورہ کے قبائلی بہبود، ہینڈ لوم، ہینڈی کرافٹ اور اسٹیٹکس کے وزیر جناب وکاس دیو ورما سے ملاقات کر کے ریاست میں مختلف چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر موصوف بعد میں اگرتلا واپس آجائیں گے اور اگرتلا - بنگلہ دیش ریل پروجیکٹ وکاس تیرتھ جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھی ان کے کئی پروگرام ہوں گے ۔
وزیراعظم مودی کی کابینہ میں وزیر مقرر ہونے کے بعد سے یہ جناب راجیو چندر شیکھر کا تریپورہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔ اس سے پہلے وہ اگست 2022 میں یہاں آئے تھے، جب انہوں نے ترنگا ریلی میں حصہ لیا تھا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1930348)
Visitor Counter : 118