وزارت خزانہ

دہلی ہوائی کارگو (برآمدات) کسٹمز نے نشہ آور ادویات اور سائیکوٹراپک مادے (این ڈی پی ایس) کے اسمگلروں کے خلاف نبردآزمائی کے تحت 69 کلوگرام سے زائد کے بقدر ڈرگس  کو نذر آتش کیا

Posted On: 06 JUN 2023 8:40PM by PIB Delhi

ایئر کارگو (برآمدات) کسٹمز، دہلی نے آج  ایس ایم ایس واٹر گیٹ بی ایم ڈبلیو پرائویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ چلائی جانے والی مرکزی بایو میڈیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ فیسلٹی  میں، این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے شیڈیول کے تحت آنے والی 69.876 کلو گرام کے بقدر منشیات کو تباہ کیا۔

ممنوعہ اشیاء کی تباہی نشہ آور ادویات اور سائیکوٹراپک مادے (این ڈی پی ایس) کے اسمگلروں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ ممنوعہ اشیاء کو دو مرحلوں میں جلایا گیا ۔

سب سے پہلے، 09 معاملات میں نئی کورئیر ٹرمنل پر ضبط کی گئی 13.446 کلو گرام کے بقدر ممنوعہ اشیاء ، جس میں 1.997 کلو گرام ہیروئن، 4.236 کلو گرام گانجا، 7.113 ، کیٹامائن اور دیگر این ڈی پی ایس اشیاء شامل تھیں، کو تباہ کیا گیا۔

23 معاملات کے تحت غیر ملکی ڈاک گھر پر ضبط کی گئی ممنوعہ  اشیاء میں 4.350 کلو گرام گانجا اور 52.180 کلو گرام کیٹامائن، میتھ اور دیگر این ڈی پی ایس اشیاء شامل تھیں، کو دوسرے اور آخری مرحلے میں تباہ کیا گیا۔

32 معاملات (ہیروئن کے 5 معاملات، گانجا کے 4 معاملات، این ڈی پی ایس اشیاء کے 23 معاملات)  میں 69.876 کلو گرام کے بقدر منشیات  کو مرکزی بایو میڈیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ فیسلٹی، نلوٹھی، دہلی میں خطرناک اور دیگر فضلے (ایم اینڈ ٹی ایم) قواعد، 2016 کے مطابق نذر آتش کرکے تباہ کر دیا گیا۔ یہ فیسلٹی ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (ایس پی سی بی) کے ماتحت ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5891



(Release ID: 1930347) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Marathi , Hindi