سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ماحولیات میں پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کی غرض سے ، ڈی ایس ٹی کی معاونت والی ٹیکنالوجیز حل پیش کررہی ہیں

Posted On: 05 JUN 2023 6:43PM by PIB Delhi

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا محکمہ(ڈی ایس ٹی)کی معاونت والی  متعدد ٹیکنالوجیز ، پلاسٹک  سے ہونے والی  آلودگی کو کم کرنے پلاسٹک کے کچرے کا، دوبارہ استعمال کرنے اور اسے ازسرنوقابل استعمال بنانے  کے عمل کے  ذریعے، پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے تیاری کررہاہے تاکہ اس بڑھتی لعنت کا مقابلہ کیاجاسکے ۔

ان میں سے بہت سی ٹیکنالوجیز کوآزمائشی یاتجرباتی  پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے اور ان کے استعمال میں اضافہ کرنے سے اس تیز رفتاری سے  بڑھتے ہوئے چیلنج سے نجات مل سکتی ہے۔ محکمہ کی ٹیکنالوجی تیارکرنے  اور اس کی منتقلی یا ٹرانسفر سے متعلق  ڈویژن، مواد ، آلات وسازوسامان اور عمل سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں  اور منصوبوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے ۔

آزمائشی بنیادپرچلتے پھرتے پلانٹ کے ذریعہ   پلاسٹک کے کچرے کو ایندھن میں تبدیلی ۔

آزمائشی  پیمانے پر  موٹرگاڑیوں پر نصب  چلتاپھرتاایک  پلانٹ تیار کیا گیا ہے جس  میں اندرون ملک تیارکئے گئے ایک عمل کا استعمال کیاجاتاہے۔جس سے  کہ  مختلف قسم کے پلاسٹک کے فضلے کو زیادہ سے زیادہ کاربن ریکوری کے ساتھ کاربن- ڈینسفائیڈ ایچ سی -آئل (ہائیڈرو کاربن آئل) میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ پلانٹ جو ایک منتخب، ازسرنوقابل استعمال بنانے ، مضبوط، غیر نقصاندہ ، سستے کیٹالسٹ کی موجودگی میں  نسبتاًکم سخت حالات میں کام کرتا ہے ۔ اور اس سے   پلاسٹک کے کچرے  کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے لیے کم لاگت کا متبادل تیارکیاجاتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی (آئی سی ٹی) ممبئی کے پروفیسر انیرودھ – بی - پنڈت نے آئی سی ٹی –پولی اورجا    نامی ایک عمل تیار کیا  ہے جس میں ایچ سی  کئی قسم کے پولی-اولیفینک پلاسٹک کے کچرے کو 30منٹ میں ایچ سی –آئل 300سی میں تبدیل کرنے کے لئے  سی ٹی ایل (کیٹلیٹک تھرمو لیکیفیکشن) کے لیے،اندرون ملک  تیار کردہ پیٹنٹ Cu@TiO2 کیٹالسٹ کا استعمال کیاجاتا ہے۔  یہ عمل 85فیصد سے زیادہ فیڈ اسٹاک کی تبدیلی  اور اعلیٰ معیار کے سی اور ایچ  عناصر  سے افزودہ  ایچ سی –آئل کو 42 ایم جے /کلوگرام  کی کیلوریفک قدر کے ساتھ   تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔اسی ایندھن کو  بھاپ اور بجلی پیدا کرنے کے لیے  جلایا جا سکتا ہے۔

سی ٹی ایل کے لیے مختلف مرکبات کے ساتھ مخلوط پولی اولیفینک پلاسٹک کے کچرے کے نمونوں کی ایک سیریز کی جانچ کی گئی اور یہ دریافت کیا گیا کہ پلاسٹک کے کچرے  کے تمام مجموعوں کو  80فیصد سے زیادہ  ایچ سی –آئل کی پیداوار کے ساتھ سی ٹی ایل  عمل کے استعمال کے  ذریعے رقیق یامائع  کیا جا سکتا ہے۔

پائرلولیسس یعنی حراری تخریب اور گیس میں تبدیل کرنے  جیسی روایتی ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں، سی ٹی ایل   عمل کے لئے  اعتدال پسند آپریٹنگ حالات کی وجہ سے نمایاں طور پر کم توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس  پلانٹ کو چلتی پھرتی  موٹر گاڑی پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے اور یہ  چلتاپھرتا  پلانٹ ،کارروائی ، کام کاج یا آپریشن اور مجموعی عمل  کے لحاظ سے کئی فوائد فراہم کرتا ہے۔

ڈی ایس ٹی کی معاونت سے  تیار کردہ پولی -اورجا عمل، پلاسٹک کے  کچرے کو   بجلی میں تبدیل کرنے کا ایک طویل المدتی، لچکدار، آسان، توانائی کی بچت اور ماحول کے لحاظ سے ذمہ دار طریقہ فراہم کرتا ہے۔ٓزمائشی پیمانے پرموٹرگاڑی پرنصب یہ چلتاپھرتاپلانٹ،  جو ،  100  کلوگرام  یومیہ  پلاسٹک کے  کچرے کو ہائیڈرو کاربن تیل میں تبدیل کرےگا ، اس وقت زیرتعمیرہے اوریہ پلانٹ   2023 کے آخر تک تیار ہو جائے گا۔

تفصیلات کے لئے  ہماری اس ای میل پررابطہ قائم کریں : Email: ab.pandit@ictmumbai.edu.in;  موبائیل نمبر:9820408037

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -5867



(Release ID: 1930181) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi