وزارت خزانہ

نیلامی  برائے فروخت (دوبارہ اجرا)(i)6.99فیصدسرکاری تمسکات 2026‘، (ii )7.17 فیصد سرکاری تمسکات  2033‘iii)) اور’7.41فیصد سرکاری تمسکات 2036اور (iv) نئے سرکاری تمسکات  2063

Posted On: 05 JUN 2023 8:48PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے (i) قیمت  پر مبنی نیلامی، یکساں قیمتوں کے طریق کار  کے ذریعہ آٹھ ہزار کروڑروپے (برائے نام)کی مشتہر رقم  کے لئے  6.99 فیصد سرکاری تمسکات  2026 (ii) قیمت  پر مبنی نیلامی ،یکساں قیمت کے طریق  کار کے ذریعہ 7000 کروڑروپے  (برائے نام ) (iii) قیمت  پر مبنی نیلامی یکساں قیمت کے طریق کار  کو بروئے کار لاتے ہوئے 12000 کروڑروپے (برائے نام )کی مشتہر رقم کے لئے 7.41فیصد سرکاری تمسکات 2036 اور  (iv) فوائد پر مبنی نیلامی ، متعدد  قیمتو  ں  کے طریق کار   کے ذریعہ 12000 کروڑروپے (برائے نام ) کی مشتہر رقم کے لئے نئی سرکاری سکیورٹی 2063 کی فروخت  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہندوستانی حکومت  کے پاس  مذکورہ  ہر سکیورٹی میں 2000کروڑروپے  کی  حدتک اضافی  سبسکرپشن  بنائے رکھنے کا متبادل ہوگا ۔یہ نیلامیاں   جمعہ بتاریخ 09 جون، 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعے منعقد کی جائیں گی۔

تمسکات کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا پانچ فیصد تک کا حصہ سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی کی سہولت سے متعلق اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں بولیوں کو ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سالیوشن (ای -کوبیر) نظام پر 09 جون، 2023 کو الیکٹرانک شکل میں داخل کیا جائے گا۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے اور صبح 11 بجے کے درمیان داخل کیا جائے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے اور صبح ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 09 جون، 2023 (جمعہ ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 12 جون، 2023 (پیر) کو کی جائے گی۔

یہ تمسکات بھارتی ریزرو بینک کی طرف سے بمطابق سرکلر نمبر آر بی آئی 25/19-2018مورخہ 24 جولائی، 2018 ، جیساکہ وقتاً فوقتا ً ترمیم کی گئی ہے، کی طرف سے جاری مرکزی سرکار کے تمسکات نے جب جاری کیے گئے لین دین سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق جب جاری کیے گئے تجارت کے لیے اہل ہوں گے۔

 

*************

 

ش ح۔ع ح۔ رم

U-5854



(Release ID: 1930149) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi