قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی سرپرستی والی اسکیموں کے نفاذ کی نگرانی کے لیے نیائے وکاس پورٹل بنایا گیا

Posted On: 05 JUN 2023 8:34PM by PIB Delhi

فنڈنگ، دستاویزات، پروجیکٹ کی نگرانی اور منظوریوں سے متعلق معلومات کے لیے نیا ئےوکاس پورٹل پر  چارح طرح سے لاگ ان  کیا جاسکتا ہے اور اس طرح    معلومات تک آسان رسائی فراہم کرکے یہ پورٹل فریقوں  کو بااختیار بناتا ہے۔

نیائے وکاس  کے بارے میں: محکمہ انصاف 94-1993 سے ضلع اور  ماتحت عدلیہ میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے مرکزی سرپرستی والی اسکیموں (سی ایس ایس) کو نافذ کر رہا ہے۔

اس اسکیم کے تحت، ضلع اور ماتحت عدالتوں کے عدالتی افسران/ججوں کے لیے کورٹ ہال اور رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے ریاستی حکومت/مرکزکے زیر انتظامیہ کو مرکزی امداد  فراہم کی جاتی ہے۔ 31.03.2021 سے   اسکیم کی میعاد میں توسیع   کے ساتھ ہی کورٹ ہال  اور رہائشی یونٹوں کے علاوہ وکلاء کے لیے ہال، بیت الخلا اور ڈیجیٹل کمپیوٹر روم جیسی کچھ نئی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ اس سے وکلاء اور فریقین کو فائدہ ہوگا۔

اس اسکیم کے تحت شمال مشرقی اور ہمالیائی ریاستوں کو چھوڑ کر دیگر تمام ریاستوں کے لیے مرکز اور ریاست کے درمیان فنڈ میں حصہ داری کا تناسب 60:40 ہے۔ شمال مشرقی اور ہمالیائی ریاستوں کے لیے فنڈ میں حصہ داری کا تناسب 90:10 اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مکمل 100 فیصد ہے۔ اس اسکیم کے نفاذ کی نگرانی کے لئے یہ پورٹل تیا کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JHD8.jpg

************

ش ح۔و ا      ۔ م  ص

 (U: 5858 )


(Release ID: 1930131) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi