اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری اور ایم ایس ٹی سی لمیٹڈ کے سی ایم ڈی نے مہندرا ایم ایس ٹی سی ری سائیکلنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ایم آر پی ایل) کی ’جدید ترین‘ گاڑیوں کی اسکریپنگ سہولت کا معائنہ کیا
Posted On:
05 JUN 2023 6:49PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب این این سنہا نے جناب ایم ایس ٹی سی لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب ایس کے گپتا کے ساتھ 3 جون 2023 کو گریٹر نوئیڈا میں مہندرا ایم ایس ٹی سی ری سائیکلنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ایم آر پی ایل) کی ’جدید ترین‘ گاڑیوں کی اسکریپنگ سہولت کا معائنہ کیا۔
ایم ایم آر پی ایل کے عہدیداروں نے گاڑیوں کو آلودگی سے پاک کرنے اور انہیں اسکریپ میں تبدیل کرنےکے ماحول دوست انداز میں اینڈ آف لائف وہیکل (ای ایل وی) کو ختم کرنے کے لیے درکار عمل اور مشینری کی نمائش کی۔

ایم ایم آر پی ایل کا اہلکار اسکریپنگ کے عمل کی وضاحت کر تے ہوئے

سکریٹری اسٹیل اور ایم ایس ٹی سی کے سی ایم ڈی ایم ایم آر پی آئی گریٹر نوئیڈا پلانٹ میں بیلر/ اسکریپر کا معائنہ کرتے ہوئے
اس موقع پر سکریٹری اسٹیل اور ایم ایس ٹی سی کے سی ایم ڈی نے رجسٹرڈ وہیکل اسکریپنگ فیسیلٹی (آر وی ایس ایف) یونٹ کے اپنے دورے کے دوران پلانٹ کے اندر ایک پودا بھی لگایا۔

سکریٹری اسٹیل پودا لگاتے ہوئے

ایم ایس ٹی سی کے سی ایم ڈی پودا لگاتے ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 5844
(Release ID: 1930083)
Visitor Counter : 163