سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی کی پہلی ’پائیداری رپورٹ‘ ماحولیات کی پائیداری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا احاطہ کرتی ہے
Posted On:
05 JUN 2023 3:55PM by PIB Delhi
ماحولیاتی پائیداری کے تئیں اپنی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی کی پہلی ’پائیداری رپورٹ برائے مالی سال۔2021-22‘ این ایچ اے آئی کے گورننس ڈھانچے، اسٹیک ہولڈرز، ماحولیات اور سماجی ذمہ داری کے اقدامات کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ رپورٹ حال ہی میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے جاری کی ہے۔
پائیداری کی رپورٹ این ایچ اے آئی کی طرف سے ماحولیات اور توانائی کے تحفظ کے لیے کی جانے والی مختلف کوششوں کی تاثیر کو واضح کرتی ہے۔ مالی سال 2019-20 سے 2021-22 تک براہ راست اخراج میں 18.44فیصد اور ایندھن کے کم استعمال کی وجہ سے 9.49فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ این ایچ اے آئی صاف اور سبز توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی کے ذریعے بالواسطہ اخراج کو کم کرنے کے لیے بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
گرین ہاؤس گیس (جی ایچ جی) توانائی کی کھپت، آپریشنز، نقل و حمل اور سفر سے ہونے والے اخراج میں میٹرک ٹن سی او 2 کے مساوی / کلومیٹر کی تعمیر میں مالی سال 2020-21 میں 9.7فیصد اور مالی سال 2021-22 میں 2فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
اسی طرح آپریشنز میں، مالی سال 2020-21 میں گیگا جولز/کلومیٹر میں توانائی کی شدت میں 37فیصد اور مالی سال 2021-22 میں 27فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ رپورٹنگ کی مدت کے دوران تعمیر کیے گئے کلومیٹرز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ 97 فیصد سے زیادہ رسائی کے ساتھ فاسٹیگ کے ذریعے الیکٹرانک ٹول کلیکشن نے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس کے علاوہ این ایچ اے آئی قومی شاہراہ کی تعمیر کے لیے ری سائیکل مواد کا استعمال کر رہا ہے۔ پچھلے تین سالوں میں تعمیرات میں فلائی ایش اور پلاسٹک کے فضلے کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہ کی تعمیر میں ری سائیکل شدہ اسفالٹ (آر اے پی) اور ری سائیکل شدہ ایگریگیٹس (آر اے) کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
پائیدار ماحولیاتی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے، 20 ریاستوں میں تین سالوں میں 100 سے زیادہ وائلڈ لائف کراسنگز بنائے گئے ہیں تاکہ انسان اور جانوروں کے تنازعہ کو کم کر کے جنگلی حیات کے تحفظ اور حفاظت کے اقدام اٹھائے جاسکیں۔
برسوں سے، این ایچ اے آئی ماحول دوست قومی شاہراہوں کو تیار کرنے کے لیے شجرکاری مہم چلا رہا ہے۔ 2016-17 سے 2021-22 تک لگائے گئے پودوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گاڑیوں سے براہ راست اخراج کو کم کرنے کے لیے 2021-22 تک تقریباً 2.74 کروڑ پودے لگائے گئے تھے۔
این ایچ اے آئی نے مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے ریاستی دیہی روزگار مشنز(ایس ار ایل ایم) سیلف ہیلپ گروپس، سی ایس آر پارٹنرز اور این جی اوز کے ساتھ مل کر درخت لگانے کی کئی مہمیں چلائی ہیں۔ جولائی 2022 میں، این ایچ اے آئی نے ملک گیر درخت لگانے کی مہم کا اہتمام کیا اور ملک بھر میں 114 شناخت شدہ مقامات پر ایک ہی دن میں تقریباً 1.1 لاکھ پودے لگائے۔
پائیدار ترقی کے علاوہ، رپورٹ میں این ایچ اے آئی کی شمولیت اور ذمہ دارانہ طرز عمل بنانے کے عزم کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ پچھلے تین سالوں کے دوران، این ایچ اے آئی میں خواتین اور پسماندہ کمیونٹیز کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں اضافہ ہوا ہے۔ کارکردگی پر مبنی نظم و نسق کے نظام کے ساتھ، این ایچ اے آئی نے گزشتہ تین سالوں میں خواتین، صنفی تنوع اور اقلیتی ملازمین کی بھرتی کو کامیابی کے ساتھ فروغ دیا اور حوصلہ افزائی کی ہے۔
اس کے نتیجے میں تین مالی سالوں میں خواتین کی بھرتی میں 7.4 فیصد اور مجموعی افرادی قوت میں مجموعی طور پر تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایس ای بی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق این ایچ اے آئی کی 'سسٹین بلٹی رپورٹ' لازمی ضرورت نہیں ہے، لیکن اسے اتھارٹی نے ایک رضاکارانہ اقدام کے طور پر اٹھایا ہے جس کا مقصد اس کی پائیداری کی اسناد کو ظاہر کرنا ہے اور یہ گلوبل رپورٹنگ انیشیٹو (جی آر آئی) کے رہنما خطوط کے مطابق تیار کی گئی ہے۔
اس رپورٹ کی کسی تیسرے فریق کی طرف سے بیرونی طور پر یقین دہانی کرائی گئی ہے جو یقین دہانی کی مصروفیت (اشیورنس انگیجمنٹ)کے لیے بین الاقوامی معیارات پر عمل پیرا ہے۔ یہ پائیداری کی رپورٹ حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے فریم ورک کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی مالی اعانت کے لیے نئی راہیں کھولے گی جسے 'گرین فنانس' کہا جاتا ہے۔ مکمل رپورٹ این ایچ اے آئی کی ویب سائٹ https://nhai.gov.in/nhai/sites/default/files/mix_file/NHAI_Report_2023_2205_with_cutmarks.pdf
پر دستیاب ہے۔
این ایچ اے آئی نے پائیدار اور ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کی سمت میں اہم قدم اٹھائے ہیں جن میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا استعمال، سبز شاہراہوں کو فروغ دینا اور کچرے کے انتظام کے طریقہ کار شامل ہیں۔ اس سمت میں مزید آگے بڑھتے ہوئے، این ایچ اے آئی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ اس کے پروجیکٹ نہ صرف اقتصادی طور پر قابل عمل ہیں، بلکہ سماجی طور پر ذمہ دار اور ماحولیاتی طور پر پائیدار بھی ہیں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-5840
(Release ID: 1930056)
Visitor Counter : 148