وزارت دفاع

آئی این ایس ترشول (ممباسا پر پورٹ کال)

Posted On: 31 MAY 2023 9:16PM by PIB Delhi

ہندوستان اور اافریقہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سےہندوستانی بحریہ نے  اس براعظم کے 5 ممالک کے اپنے دورے کا آغاز کیا کیونکہ ہندوستانی بحریہ کے جہاز ترشول نے کیپٹن کپل کوشک کی سربراہی میں 26 سے 29 مئی 2023 تک کینیا کےممباسا میں پورٹ کال کی۔یہ دورہ ہندوستان کے اپنے سمندری پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے  اور عزت مآب وزرائے اعظم کے ویژن ساگر ۔سیکورٹی اور خطے میں سب کے لیے ترقی کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے۔

پورٹ کال کے دوران، ہندوستان اور کینیا کی بحریہ کے عملےنے وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ بات چیت، ڈیک وزٹ اور کھیلوں کے تبادلے میں حصہ لیا جس کا مقصد تعاون اور باہمی مفاہمت کو بڑھانا تھا۔

27 مئی 2023 کو، دونوں بحریہ کے اہلکاروں نے 21 جون 2023 کو دنیا بھر میں منائے جانے والے یوگ کے 9ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی ) کے لیے کرٹین ریزر کے طور پربحری اڈے ، ممباسا میں ایک یوگا سیشن میں مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ ہندوستان کے اتحادکو نمایاں کرنے اور تمام دوست ممالک تک پہنچنے کی غرض سےایک 'اوشین رنگ آف یوگا' تجویز کیا گیا ہے، جس میں غیر ملکی بندرگاہوں پر یوگا کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کی بحریہ کےجوانوں نے دوستانہ والی بال میچ میں بھی حصہ لیا۔

یہ جہاز 27 اور 28 مئی 2023 کو زائرین کے لیے کھلا تھا۔ 28 مئی 23 کو 'آئی لینڈ مسلم گرلز یتیم خانہ' میں ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں کی طرف سے ایک میڈیکل آؤٹ ریچ کیمپ بھی لگایا گیا، جس میں بچوں کی عمومی صحت کی جانچ کی گئی۔

29 مئی 2023 کو، جہاز نے کینیا کی بحریہ کے جہاز جسیری کے ساتھ میری ٹائم پارٹنرشپ مشق میں حصہ لیا۔

آئی این ایس ترشول، جوتلوار کلاس کا دوسراجہاز ہے 25 جون 2003 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ جہاز تقریباً 3,700 ٹن  سامان لانےلےجانے  کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی لمبائی 125 میٹر ہے اور یہ 30 ناٹ تک رفتار کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز ہتھیاروں اور سینسروں کی ایک ورسٹائل صف سے لیس ہے اور اس میں کثیر کردار والے ہیلی کاپٹر لے جائے جا سکتے ہیں جو جہاز کو وسیع رینج میں کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔اس  جہاز میں 30 افسران اور 300 ملاحوں کا عملہ سوار ہے۔

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.5830



(Release ID: 1929877) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi