وزارت آیوش

آیوش کی وزارت حیدرآباد، تلنگانہ میں تیسرے ہیلتھ ورکنگ گروپ کی ضمنی نمائش میں حصہ لے رہی ہے


آیوش کی وزارت اور ہندوستانی روایتی ادویات کے فورم کے ذریعہ تیار کردہ "روایتی دوائیوں پر G20 پرائمر" کی نقاب کشائی کی گئی

Posted On: 04 JUN 2023 7:36PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت 4 تا 6 جون 2023  تک منعقد ہونےوالی حیدرآباد، تلنگانہ میں تیسرے ہیلتھ ورکنگ گروپ کی ضمنی نمائش میں حصہ لے رہی ہے۔ آیوش کی وزارت تحقیق پر مبنی آیوش دوائیں/فارمولیشن جیسے آیوش-64، آیوش-82، یو این آئی ایم 044+ یو این آئی ایم 005، کباسوراکودی نیر اورہومیو پیتھک فارمولے والے نینوکیورکومن کی نمائش کر رہی ہے، جسے آیوش کی وزارت کے زیراہتمام ریسرچ کونسلوں نے تیار کیا ہے۔ انڈین میڈیسن فارماسیوٹیکل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی ایم پی سی ایل)، آیوش کی وزارت کے تحت چلنے والا ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے، اپنے ذریعہ تیار کردہ آیوش فارمولیشن کی بھی نمائش کر رہا ہے۔

پروگرام کے دوران مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے آیوش کی وزارت اور فورم آف انڈین ٹریڈیشنل میڈیسن (ایف آئی ٹی ایم) کے ذریعہ تیار کردہ کتابچہ 'جی 20 پرائمر آن ٹریڈیشنل میڈیسن' کی نقاب کشائی کی۔ اس پروگرام میں این آئی آئی ایم ایچ حیدرآباد کا عملہ، سی سی آر اے ایس کے آر او ڈاکٹر سنتوش مانے اور انچارج اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر جی پی پرساد موجود تھے۔

روایتی ادویات پر جی۔20 پرائمر کتابچہ آیوش سسٹمز اور عالمی صحت کی دیکھ بھال میں اس کے کردار کا ایک جامع جائزہ فراہم کرتا ہے۔ اس پرائمر کا مقصد آیوش نظام کے اصولوں، طریقوں اور فوائد کو اجاگر کرنا، صحت کی دیکھ بھال کے مرکزی دھارے میں اس کے انضمام کو فروغ دینا، اس کے فوائد اور چیلنجوں کو تلاش کرنا اور جی۔20 رکن ممالک کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ جی۔20 کے رکن ممالک کے لیے بات چیت میں مشغول ہونے، تجربات کا اشتراک کرنے، اور آیوش کو ان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں ضم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ایک بنیادی حیثیت کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ انضمام، تعاون، تحقیق اور ضابطے کو فروغ دے کر، جی۔ 20 ممالک صحت کی دیکھ بھال کے نتائج کو بڑھانے، قابل رسائی اور سستی صحت کی دیکھ بھال کے حل فراہم کرنے، اور عالمی بہبود میں تعاون کے لیے آیوش نظام کی صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس کامقصد جی 20 ممبر ملکوں کے درمیان اشتراک کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

جی 20 انڈیا پریزیڈنسی کے حصے کے طور پر 3ری ہیلتھ ورکنگ گروپ میٹنگ حیدرآباد میں منعقد ہو رہی ہے جس میں جی 20 ہیلتھ ٹریک کی تین اہم ترجیحات پر توجہ دی جائے گی۔ تیسری ایچ ڈبلیو جی کی ضمنی نمائش صحت کے شعبے میں تحقیق اور جدت کو اجاگر کر رہی ہے۔

*************

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.5813



(Release ID: 1929818) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Telugu