بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ (این جی ای ایل) اور اتر پردیش راجیہ ودیوت اُتپادن نگم لمیٹڈ (یو پی آر وی یو این ایل)، قابل تجدید توانائی کے پاور پارکس اور پروجیکٹس کی ترقی کے لیے تعاون کریں گے

Posted On: 01 JUN 2023 5:37PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ (این جی ای ایل) اور اتر پردیش راجیہ ودیوت اتپادن نگم لمیٹڈ (یو پی آر وی یو این ایل) نے کل لکھنؤ میں ایک مفاہمت نامہ(ایم او یو) پر دستخط کیے جس کا مقصد قابل تجدید توانائی کے پارکس اور پروجیکٹس کی ترقی میں تعاون کرنا اور حکومت ہندکی توانائی کی منتقلی کی کوششیں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ایم او یو پر سی ای او (این جی ای ایل) جناب موہت بھارگوا اور ڈائریکٹر (فنانس) یو پی آر وی یو این ایل جناب ندھی کمار نارنگ نے، جناب پی گرو پرساد، ایم ڈی (یو پی آر وی یو این ایل)، جناب پروین سکسینہ، این ٹی پی سی کےریجنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر (این آر) کی موجودگی میں دستخط کیے۔ اس موقع پر شری وی وی شیوکمار، جی ایم (این جی ای ایل) اور این ٹی پی سی، این جی ای ایل اور یو پی آر وی این ایل کے دیگر سینئر عہدیداربھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y8OS.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AFAM.jpg

مفاہمت نامہ میں، دونوں تنظیموں کو ریہاند آبی ذخائر، دیگر آبی ذخائر اور کسی بھی دستیاب خالی اراضی، ایودھیا شہر کے سولرائزیشن کے لیے وقف شمسی پی وی پروجیکٹ کی ترقی اور قابل تجدید توانائی پارکس کے قیام کے ذریعے تیرتے ہوئے اور اور جہاں بھی زمین دستیاب کرائی گئی ہے وہاں زمین پر نصب سولر پروجیکٹوں کے قیام کے ذریعے، تعاون کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ این جی ای ایل اور یو پی آر وی یو این ایل، مشترکہ طور پر مشترکہ منصوبہ کمپنی (جے وی سی) کی تشکیل کے لیے کام کریں گے تاکہ قابل تجدید تونائی کی پیداوار کی ذمہ داری، جنریشن میں لچک اور قابل تجدید توانائی اور توانائی کے ذخیرہ کے ساتھ مل کر تھرمل/ہائیڈرو پاور اسٹیشنوں کی شیڈولنگ کو پورا کیا جا سکے۔

این ٹی پی سی ہندوستان کی سب سے بڑی پاور یوٹیلیٹی ہے، جس کی کل نصب صلاحیت تقریباً 72 گیگا واٹ ہے (جے ویز اور ذیلی کمپنیوںسمیت)۔ اپنے قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کو بڑھانے کے ایک حصے کے طور پر، ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ "ایم ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ" (این جی ای ایل) قائم کیا گیا ہے جو قابل تجدید توانائی کے پارکس اور پروجیکٹوں کے شعبوں میں ترقی کرے گا،جن میں گرین ہائیڈروجن، انرجی اسٹوریج ٹیکنالوجیاں اور جوبیسون گھنٹے آر ای پاورشامل ہیں۔

یو پی آر وی یو این ایل، ریاست اتر پردیش میں بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشن قائم کرنے اور چلانے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ فی الحال اتر پردیش کے اندر یو پی آر وی یو این ایل کے پاس، 5820 میگاواٹ کی نصب صلاحیت کے ساتھ چار تھرمل پاور اسٹیشن ہیں اور این ٹی پی سی کے ساتھ جےوی کے تحت 1320 میگاواٹ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک تھرمل پاور اسٹیشن ہے۔ یو پی آر وی یو این ایل اپنے طور پر سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کے ساتھ مزید 3300 میگاواٹ اور سی پی ایس ایز کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں مزید 1980 میگاواٹ کا اضافہ کرنے کے عمل میں ہے۔ فی الحال، یو پی آر وی یو این ایل قابل تجدید توانائی اور توانائی ذخیرہ کرنے کے شعبوں میں تنوع پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.573



(Release ID: 1929280) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi