وزارت خزانہ

تمل ناڈو میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس ( ڈی آر آئی) اور انڈیا کوسٹ گارڈز (آئی سی جی) نے 20.21 کروڑ روپے کی مالیت کا 32 کلو سونا ضبط کیا

Posted On: 01 JUN 2023 7:34PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ایک مشترکہ کارروائی میں انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)، منڈاپم اینڈ رام ناڈ کسٹمز، پریوینٹیو ڈویژن کی مدد سے ماہی گیری کی دو کشتیوں کو روک کر 20.21 کروڑ روپے کی مالیت کا 32.869  کلو سونا ضبط کیا جو سری لنکا سے ساحل کے راستے غیر قانوننی طور پر ہندوستان لایا گیا تھا۔

ڈی آر آئی، چنئی کی طرف سے مخصوص خفیہ معلومات حاصل کی گئی تھی کہ سری لنکا سے غیر ملکی سونا رامناڈ (ٹی این) میں واقع ویدھلائی ساحل کے ذریعے ماہی گیری کی کشتیوں کے ذریعے مختلف گروہوں کے ذریعے اسمگل کیا جا رہا ہے۔ ڈی آر آئی افسران نے اسی مناسبت سے آئی سی جی کی مدد سے بڑے پیمانے پر ساحلی نگرانی کے دوران مشتبہ ماہی گیر کشتیوں کی نشاندہی کی۔

30 مئی 2023 کی صبح ڈی آر آئی افسران اور کوسٹ گارڈ افسران کی ایک ٹیم نے سمندر میں پیچھا کرنے کے بعد مشتبہ ماہی گیری کی کشتیوں میں سے ایک کو روک لیا۔مداخلت کے دوران ماہی گیری کی کشتی پر سوار لوگوں نے ممنوعہ پارسل سمندر میں گرا دیا۔ 11.6 کلو گرام غیر ملکی سونے کا ممنوعہ پارسل کوسٹ گارڈ کے ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے سمندرکی تہہ سے نکالا گیا جس کی مالیت 7.13 کروڑ روپے  ہے۔ اس کے بعد وہ سونا اسمگلنگ کے لیےاستعمال ہونے والی کشتی سمیت ضبط کر لیا گیا۔

30 مئی 2023 کی رات میں، ایک دوسری مشتبہ ماہی گیر کشتی کی شناخت کے بعد ڈی آر آئی افسران ہندوستانی کسٹم کی گشتی کشتی پر سوار ہوئے اور مشتبہ ماہی گیری کی کشتی کے قریب پہنچے اور دور سے دیکھا کہ کشتی پر سوار لوگ ساحل پر منتظر دو لوگوں کو پارسل دے رہے ہیں۔ ہندوستانی کسٹمز کی کشتی کو سمندر کے کنارے سے تیزی سے ان کے قریب آتے دیکھتے ہی دونوں پارسل وسول کرنے والوں نے اسمگل شدہ سونے کے ساتھ تیزی سے اندھیرے میں فرار ہونے کی کوشش کی۔ اہلکاروں نے اندھیرے میں ہی ان لوگوں کا پیچھا کیا اور بالآخر پکڑ لیا۔

 

پکڑے جانے والوں کی جانچ پڑتال پر ان کے جیکٹ کے اندر سے بھی آٹھ پیکٹ ملے۔ تفصیلی جانچ کے نتیجے میں ان لوگوں کے پاس سے  21.269 کلو گرام غیر ملکی سونا برآمد ہوا جس کی قیمت 13.08 کروڑ روپے ہے۔ سونے کو کشتی اور ایک دو پہیہ گاڑی سمیت ضبط کیا گیا جو سونے کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا

مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1929198) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Marathi