کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے گذشتہ 9برسوں کے دوران کوئلہ کی پیداوارمیں 47فیصد کی نموحاصل کی ہے


بھارت نے مالی سال 23-2022میں 893.08ملین ٹن (ایم ٹی ) کوئلہ پیداکیاہے :جبکہ مالی سال  24-2023کے لئے 1012ملین ٹن (ایم ٹی ) کاہدف طے کیا گیاہے

مالی سال 30-2029تک 140 ملین ٹن کوکنگ کوئلہ پیداکرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے

Posted On: 19 MAY 2023 4:37PM by PIB Delhi

گذشتہ 9برسوں  کے دوران ، بھارت کی کوئلہ کی مجموعی پیداوار، 47فیصد بڑھ کر 893.08ملین ٹن (ایم ٹی ) تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ  کوئلے کی سپلائی  877.74ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے ، اس طرح سپلائی میں 45.37فیصد کااضافہ درج کیاگیاہے ۔ مالی سال 23-2022میں 893.08 ملین ٹن کوئلہ کی پیداوار ایک بہت بڑا اضافہ ہے اوریہ ملک کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ درج کیاگیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FNF6.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00151D8.jpg

اسی دوران  ، کوئلہ کی وزارت کی جانب سے حال ہی میں مالی سال 24-2023کے لئے منصوبہ عمل کو حتمی شکل دیئے جانے کے مطابق ، مالی سال 24-2023کے لئے کوئلہ کی پیداوار کا ہدف 1012ملین ٹن مقررکیاگیاہے ۔ ایسا مجموعی  طورپرکوئلہ کی پیداوار ، کارکردگی اور پائیداری میں اضافہ کرکے اورنئی نئی ٹیکنولوجیز اختیارکرکے یہ ہدف مقررکیاگیاہے ۔

مالی سال 23-2022کے دوران ، وزارت نے 33.224ملین ٹن سالانہ کی مجموعی اعلیٰ شرح کی صلاحیت  (پی آرسی ) والی کل 23 کوئلہ کانوں کے لئے سمجھوتے پردستخط کئے ہیں ۔ تجارتی نیلامیوں کے چھٹے دورکے لئے موصولہ اچھے ردعمل کے پیش نظر، امکان ہے کہ تجارتی کان کنی کے لئے مالی سال 24-2023کے دوران 25کوئلہ کانوں کو متعین کردیاجائے گا۔

حکومت نے اگست 2021میں ‘‘مشن کوکنگ کول ’’ کاآغاز کیاتھا۔ یہ مشن ایک ایسا نقش راہ یاروڈ میپ تیارکرنے کی غرض سے شروع کیاگیاتھا، جوبھارت میں سال 2030 تک گھریلو کوکنگ کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ اوراس کے استعمال کو بہترسے بہتربنانے کی غرض سے طورطریقے تجویز کرسکے ۔

‘‘مشن کوکنگ کول ’’دستاویز میں خاص طورپر کوئلہ  کی نئی کانوں کی تلاش ، پیداوارمیں اضافہ ، کوئلہ کی صفائی وغیرہ سے متعلق صلاحیت کو بہتربناکر اس میں اضافہ کرنے ، اورنئی کوکنگ کانوں کی  نیلامی  سے متعلق سفارشات کی گئی ہیں ۔‘‘مشن کوکنگ کول ’’ درج ذیل  مقاصد کے  ساتھ کوکنگ کوئلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے مقصد سے شروع کیاگیاہے :

  1. مالی سال 2022میں کوکنگ کوئلہ کی پیداوار کو 52ملین ٹن (ایم ٹی ) سے بڑھا کر مالی سال 2030تک  140 ملین ٹن تک لے جانا۔
  2. مالی سال 2022میں کوکنگ کوئلہ کی صفائی سے متعلق  23ملین ٹن کی صلاحیت کو بڑھا کر مالی سال 2023تک 61ملین ٹن تک کردینا۔

کوکنگ  کوئلہ کا استعمال خاص طورپر دھماکوں سے متعلق بھٹی کے ذریعہ فولاد کی مینوفیکچرنگ میں کیاجاتاہے ۔ گھریلو کوکنگ کوئلہ ، ایک زیادہ مقدار راکھ پیداکرنے والا کوئلہ ہے (زیادہ تر18فیصد سے 49کےدرمیان ) اس لئے یہ دھماکوں سے متعلق بھٹی میں براہ راست استعمال کئے جانے کے لئے مناسب نہیں ہے اورانڈین پرائم اینڈمیڈیم کوکنگ کوئلہ (<9% ash) کی آمیزش کی جاتی ہے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5709


(Release ID: 1928963) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Tamil