بجلی کی وزارت

پاور گرڈ کا پروفٹ آفٹر ٹیکس (پی اے ٹی )11 فیصد سے بڑھکر  15،417 کروڑ روپے ہوا؛ مالی سال 2023 کے لئے  آمدنی مجموعی طورپر   9فیصد بڑھکر 46،606 کروڑ روپے ہوئی


پاور گرڈ نے مالی سال 2023 میں 24،900 ایم وی اے  ٹرانسفورمیشن صلاحیت،7 سب اسٹیشن  اور 1،676  سی کے ایم لائنیں جوڑیں

Posted On: 19 MAY 2023 7:35PM by PIB Delhi

بھارتیہ حکومت  کی بجلی کی وزارت کے تحت   ایک ‘مہارتن’ کمپنی پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لیمیٹڈ(پاور گرڈ) نے مالی سال 2023 کےلئے 15،417 کروڑ روپے کے پروفٹ آفٹر ٹیکس(پی اے ٹی) اور 46،606 کروڑ روپے  کی کُل آمدنی  کا اعلان کیا ہے،جس میں مالی سلا 2022کے مقابلے میں بالترتیب : 11فیصد اور 9فیصد  کا اضافہ درج کیاگیا ہے۔

مالی سال 2023 کی چوتھی سہ ماہی کےلئے،کمپنی  نے ایک مستحکم بنیاد پر 4،320 کروڑ روپے کا پی اے ٹی  پوسٹ کیا، جو مالی سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی   سے چار فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023 کی چوتھی سہ ماہی کےلئے  مستحکم بنیاد پر کُل آمدنی  میں 13فیصد   کے اضافے کے ساتھ  12،557 کروڑ روپے ہوگئی جو مالی سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں 11،068  کروڑ روپے تھی۔

کمپنی نے  مالی سال 2023 کےلئے  پہلے سے ادا کئےگئے دس روپے فی شیئر کے پہلے اور دوسرے  عبوری منافع  کے علاوہ 47.50فیصد (فی شیئر  10 روپے کی قیمت پر فی شیئر 4.75 روپے) کا عبوری منافع تجویز کیاہے۔ اس طرح سال  کےلئے کُل  منافع 14.75 فی شیئر  ہے جو پچھلے سال  کے برابر ہے۔

کمپنی نے مالی سال کے دوران  مستحکم بنیاد پر 9،212 کروڑ روپے کے سرمایہ دارانہ اخراجات  اور 7،413 کروڑروپے (ایف ای آر وی  کو چھوڑ کر) کے سرمایہ دارانہ  جائیداد خرچ کی۔ مستحکم بنیاد پر کمپنی  مجموعی مقررہ اثاثہ جات 31 مارچ  ،2023  کو 2،70،107 کروڑ روپے  رہی،جبکہ 31 مارچ ،2022 کو یہ 2،62،726کرو ڑ روپے تھی۔

مالی سال 2023 میں ،کمپنی  نے اپنی معاون کمپنیوں کے ساتھ 24،900 ایم وی اے  ٹرانسفورمیشن  صلاحیت ،7سب اسٹیشن اور 1،676 سی کے ایم ٹرانسمیشن لائنیں  جوڑیں۔ پاور گرڈ نے اپنی 4 ٹی بی سی بی معاون کمپنیوں – پاور گرڈ رامپور سنبھل  ٹرانسمیشن لیمیٹڈ ،پاور گرڈ بھنڈ گنا ٹرانسمیشن  لیمیٹڈ ،پاور گرڈ مودی نگر-جیرت ٹرانسمیشن  لیمیٹڈ اور پاور گرڈ بھُج ٹرانسمیشن لیمیٹڈ کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا ہے۔

31 مارچ ،2023 تک، پاور گرڈ اوراس کی معاون کمپنیوں  کی کُل  ٹرانسمیشن  اثاثہ جات 1،74،110 سی کے ایم ٹرانسمیشن لائنیں ،272 سب اسٹیشن اور 4،99،360 ایم وی اے ٹرانسفارمیشن  صلاحیت رہی ہے۔

سال کے دوران ،پاور گرڈ نے کمپنی  میں تقریباً 9،500 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت  کے ساتھ  ایک انٹرا –اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور 11انٹر  اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم  ٹی بی سی بی  معاون کمپنیوں  کو شامل کرلیا ہے۔

مالی سال 2023 میں بھی 99.80 فیصد سے زیادہ کی اعلی اوسط ٹرانسمیشن  سسٹم دستیابی  کو برقرار رکھنا جاری رکھا۔ اس سال اوسط  ٹرانسمیشن سسٹم کی دستیابی 99.82 فیصد تھی۔ پاور گرڈ کو 2021-22 کے لیے انٹرنیشنل ٹرانسمیشن آپریشن اینڈ مین ٹینینس  اسٹڈی (اے ٹی او ایم ایس) میں لائن اور سب اسٹیشن دونوں کی دیکھ بھال کے لیے پہلے چار میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے چار میں درجہ بندی اعلی کارکردگی کی سطح کے ساتھ کم لاگت کے اثاثوں کی دیکھ بھال کا اشارہ ہے۔

************

ش ح۔ا م۔

(U: 5715)



(Release ID: 1928958) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi