ارضیاتی سائنس کی وزارت

دیو میں جی ٹوئنٹی آر آئی آئی جی کانفرنس میں سائنس سے متعلق چنوتیوں اورپائیدار اور نیلگو معیشت کے مواقع پر تبادلہ خیال

Posted On: 19 MAY 2023 5:34PM by PIB Delhi

پائیدار نیلگو معیشت کے لیے ملکوں کے بہترین طریقوں اور پالیسی ماڈلز کے اشتراک کی ضرورت پر جی20 ریسرچ انوویشن اینڈ انیشی ایٹو گیدرنگ (آرآئی آئی جی) کانفرنس میں سائنسی  چنوتیوں اور پائیدار نیلی معیشت کے مواقع پر غور کیا گیا۔

سائنس  اور ٹیکنالوجی  محکمے میں سکریٹری اورجی 20- آر آئی آئی جی کےصدر ڈاکٹر ایس چندر شیکھرنےاپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ بھارت کے پاس ساحلی علاقوں کے فروغ کے لیے ایک کثیر الجہتی منصوبہ ہے جس میں نیلگو معیشت کو تبدیل کرنا، ساحلی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور سمندری ماحولیاتی نظام کی حفاظت شامل ہے۔

ارضیاتی سائنس کے محکمہ میں  سکریٹری (ایم او ای ایس)ڈاکٹر ایم روی چندرن، نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سمندر اور اس کے وسائل بین الاقوامی حدود کو تسلیم نہیں کرتے ہیں انہوں نےتمام ممالک کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ سمندری وسائل کا تحفظ کریں اور پائیدار طریقے سے انہیں بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں قومی  نیلگو معیشت کو بڑھانے کے لیے کئے گئے   بھارت کے اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں ڈیپ اوشین مشن اور میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M81D.jpg

دیو کے ایڈمنسٹریٹر جناب پرفل کھوڑا پٹیل اورجی 20 کے شیرپا جناب امیتابھ کانت نے کانفرنس کے دوران جی20 میں بھارت کے سفر پرموضوع کا افتتاح کیا۔جناب امیتابھ کانت نے پائیدار نیلگو معیشت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سمندری ماحول کو درپیش چنوتیوں اور ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی تعاون کو  بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جبکہ جناب پرفل پٹیل نے موثر تحقیق اور اختراع کے ذریعے معاشی بہبود کے اپنے نظریہ کا اظہار کیا۔

نیلگو معیشت کے شعبے اور مواقع،سمندر کا مشاہدہ،اعداد و شمار،اور معلوماتی خدمات، بحرین ماحولیاتی نظام اور آلودگی،نیلگو معیشت کا بندوبست اور نقطہ نظر، ساحلی اور سمندری محل وقوع  منصوبہ بندی،بحری زندگی کے وسائل اور حیاتیاتی تنوع، گہرے سمندر سے متعلق ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ 18 مئی  2023 کو دیو میں ختم ہونے والی میٹنگ میں نیلگو معیشت پالیسی کے تناظر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کانفرنس میں کل 35 غیر ملکی مندوبین اور 40  ہندوستانی ماہرین اوربھارتی حکومت کےسانئس سے متعلق محکموں/ تنظیموں کے مدعو افراد نے شرکت کی۔  کانفرنس کی صدارت   ڈی ایس ٹی سکریٹری ڈاکٹر ایس چندر شیکھر ایم او ای ایس کے سکریٹر ی ڈاکٹر ایم روی چندرن نے کی۔

بھارت  ایوان صدر نے اجلاس کے دوران تحقیق سے متعلق  وزراء کے اعلامیہ کا پہلا مسودہ بھی بحث کے لیے پیش کیا۔ وزارتی اعلانیہ کو 5 جولائی 2023 کو ممبئی میں ہونے والے وزراء کے اجلاس میں  اپنایا جائے گا۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے جی20 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں میں برازیل، انڈونیشیا، آسٹریلیا، جاپان، اٹلی، فرانس، جرمنی، روس، سعودی عرب، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، ہالینڈ، فرانس، نیدرلینڈز، جمہوریہ کوریا، روس، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، یورپی یونین، اسپین، سنگاپور، ناروے اور انٹرنیشنل سولر الائنس یعنی بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے)شامل ہیں۔

ریسرچ انوویشن انیشی ایٹو گیدرنگ (آر آئی آئی جی) جی 20 ورم کی ایک نئی پہل ہے، جس کا آغاز 2022 میں انڈونیشیا کی صدارت کے دوران کیا گیا تھا۔بھارت تحقیق اور اختراع مساوی معاشرہ کے موضوع پر 2023 میں اپنی جی20 صدارت کے دوران آرآئی آئی جی پہل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.5707



(Release ID: 1928936) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi