کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سفارت کاری کارول ملکوں کے مابین اعتماد کو فروغ دینا ہے اور یہ  بھارت کی کامیابی میں ایک محرک ثابت ہوگا: جناب پیوش گوئل


دنیا کی کوئی طاقت بھارت کو ترقی یافتہ ملک بننے سے نہیں روک سکتی: جناب پیوش گوئل

تجارت اور صنعت کے وزیر نے 2022 بیچ کے بھارت فارن سروس پروبیشنرزیعنی تربیت کاروں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 31 MAY 2023 8:20PM by PIB Delhi

سفارت کاری کا مقصدملکوں کے درمیان اعتماد پیدا کرنا ہے اور یہ بھارت کی کامیابی میں ایک محرک ثابت ہوگا۔ یہ بات تجارت اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک ،عوامی  نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں 2022 بیچ کے انڈین فارن سروس پروبیشنرز کے ساتھ اپنی بات چیت  کے دوران کہی۔

تربیت  حاصل کرنے والےافسران کو سروس میں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ حکومت کا حصہ بننے سے آپ کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع حاصل ہوتا ہے اور آپ ملک کے برانڈ ایمبیسیڈر بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ ضرورت مند اور تناؤکے شکار بھارت کےلوگوں کے ساتھ کس طرح  پیش آتے ہیں اور کام کرتے ہیں، اس سے ان میں بڑی تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس بات کو یاد رکھیں کہ آپ دنیا میں جہاں بھی تعینات ہیں آپ قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

جناب گوئل نے  اس بات کی نشاندہی کی کہ کوئی بھی ملک  اپنے آپ کو سامنے لائے بغیر اوردنیا کے ساتھ جڑےبغیر ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مضبوط پوزیشن  میں رہنا ہےاور انہوں نے نوجوان افسران کو حکمت عملی کے ساتھ غورو فکر کرنے ، اپنے پیروں پر کھڑے ہونے، تشویش کے نئے دور کے شعبوں کے بارے میں سیکھنے کی تلقین کی جس میں  نتائج کو یقینی بنانا، اپنے آپ کو اور اپنی حدود کو چیلنج کرنے اور ایک  ٹیم کےساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دینا شامل ہے۔

جناب گوئل نے اس بات کو بھی اجاگر کیاکہ افسران کا بنیادی کام سفارت کاری ہو گا لیکن انہیں سرکاری سیٹ اپ میں متنوع تجربات حاصل کرنے ہوں گے۔ انہوں نےان سے  کہا کہ اگر ہمارااپنا  مثبت نقطہ نظر ہے تو ہمیں ہررول اور چیلنج میں موقع نظر آتا ہے۔

جناب گوئل نے وزیر اعظم مودی کی اس بات کاحوالہ دیا جنہوں نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ترقی یافتہ  بھارت کے وژن کے ساتھ ملک کے امرت کال کے سفر کی قیادت کر رہے ہیں۔آپ کو فرض کے احساس کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور اسے حاصل کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا۔جناب گوئل نے مزید کہا کہ آپ تاریخ کے گواہ رہیں گے کیونکہ دنیا کی کوئی طاقت بھارت کو ترقی یافتہ ملک بننے سے نہیں روک سکتی۔ بھارت کے لیے پوری دنیا میں جس مثبت  انداز فکر کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں وہ ناقابل یقین ہے۔ جناب  گوئل نے کہا کہ  بھارتی پاسپورٹ کی قدر اور احترام بے مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ  سبھی خدمات فراہم کرنے کا  عہد کریں تو آپ ہمارے تمام خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

جناب گوئل نےخواتین افسروں کی اچھی تعداد کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان  خواتین کی تعداد کودیکھ کرحقیقت میں خوشی ہوئی ہے جنہیں منتخب کیا گیا ہے کیونکہ یہ آج کے نئے بھارت اور ناری شکتی کی عکاس ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ نیابھارت سب کی شمولیت والا ہوگا پر مشتمل ہوگا اور حکومت کے تمام تر موقف کے ساتھ کام کرےگا۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم کی تعمیر سازی میں  کردار ادا کرنے کے مواقع سے بھر پور ہو گا اور آپ ہمارے اہم تجارتی شراکت داروں کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر بات چیت کرنے میں ہماری کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ کامرس اور صنعت کے وزیر نے انہیں بتایا کہ حال ہی میں ہم نے 88 دنوں میں آزاد تجارتی مذاکرات مکمل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔یہ سب تجارت  کی وزارت  میں تعینات ان   سبھی بھارتی فارن سروس کے  افسران کے تعاون اور لگن کی وجہ سے ہےجو اس عمل سے منسوب  رہے ہیں۔

جناب گوئل نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ خارجی امور کی وزارت اور کامرس  کی وزارت ایک ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری ایسے شعبے ہیں جس میں ہم ایک دوسرے پر انحصارکرتے ہیں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ آپ اپنی پوسٹنگ کے ممالک میں ہرپیشرفت پر نظر رکھتے ہیں اور آپ  کی فراہم کردہ معلومات پر ملک انحصار کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمیں  ان سبھی طرح  کے  مواقع فراہم کرنے میں ہماری قیادت کریں کہ کس طرح ان مواقعوں میں توسیع لائی جائے اورکس طرح معیار میں بہتری پیدا کی جائے۔

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.5694



(Release ID: 1928913) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi