وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے سربراہ نے وشاکھاپٹنم میں بحری تفویض خطابات کی تقریب کے دوران بہادری اور ممتاز خدمات کے لیے تمغے پیش کیے

Posted On: 31 MAY 2023 7:46PM by PIB Delhi

ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) نے 31 مئی 2023 کو وشاکھاپٹنم میں مشرقی بحریہ کی کمان میں منعقدہ ایک متاثر کن نیول انویسٹیچر (تفویض خطابات) تقریب میں صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے بہادری اور ممتاز خدمات کے لیے اعزازات پیش کیے۔ بحریہ کے اہلکاروں کی بہادری، قیادت، پیشہ ورانہ کامیابیوں اور ممتاز خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)NIC-23KQ5T.jpg

تقریب کے دوران 33 ایوارڈز دیے گئے، جن میں ونیت کمار ایل اے (اے ایچ) کو اور کمانڈر نشانت سنگھ (بعد از مرگ) کو نوسینا میڈل (بہادری)، 13 نو سینا میڈل (فرض شناسی)، 16 وششٹ سیوا میڈل، اور 2 جیون رکھشا پدک شامل ہیں۔

ان ایوارڈز کے علاوہ، سی این ایس نے ہتھیاروں کی بہتری اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے میں اہم تحقیق کے لیے لیفٹیننٹ وی کے جین میموریل گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ فلائٹ سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے کیپٹن روی دھیر میموریل گولڈ میڈل بھی پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)NIC-23T19R.jpg

بہترین گرین پریکٹس 2023 کی سی این ایس ٹرافی بالترتیب صنعتی اور غیر صنعتی زمروں میں نیول ڈاکیارڈ، وشاکھاپٹنم اور آئی این ایس تونیر کو دی گئی۔ سی این ایس نے آپریشنل یونٹوں اور ساحلی اداروں کو ان کی گزشتہ سال کی شاندار کارکردگی کے لیے یونٹ سائیٹشن  سے بھی نوازا۔ ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز بیتوا، ست پورہ، ستلج اور نیریکشک، کلوری کلاس آبدوز آئی این ایس کرنج کے ساتھ آئی این اے ایس 321 ایف ایس ایس اور آئی این اے ایس 318 نے یونٹ سائیٹیشن حاصل کیا۔ اسٹور اسٹیبلشمنٹ کٹیگری میں، ایوارڈ حاصل کرنے والے آئی این ایس انڈیا، تاناجی اور ولسورا، اور میٹریل آرگنائزیشن (وشاکھاپٹنم) شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(5)NIC-23HDNZ.jpg

تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی اہلیہ اور اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ہندوستانی بحریہ کے سینئر معززین نے بھی شرکت کی۔ سی این ایس نے ایوارڈ یافتگان کو ان کی بہادری اور ممتاز خدمات کے لیے سراہا اور بحریہ کے اہلکاروں کی حمایت پر ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(8)NIC-236EZJ.jpg

بحریہ کے اہلکاروں کے رول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، سی این ایس نے کہا کہ ’’جس طرح ہندوستانی بحریہ اپنے قومی بحری مفادات کے تحفظ، فروغ، تعاقب اور تحفظ کے لیے اپنے آپریشنل اقدامات کررہی ہے، یہ غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت ہے جو ہمارے عملے کے حوصلوں کو ٹوٹنے نہیں دیتی اور جو ہمیشہ اور ہر وقت کامیابی کو یقینی بناتی ہے۔‘‘

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5686


(Release ID: 1928903) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi