ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

دہلی نے رواں سال کے دوران 2016 سے 2023 (جنوری - مئی)کی مدت میں گذشتہ 8 برسوں میں  ہوا کی بہترین کوالٹی درج کی


دہلی نے  گذشتہ 7 برسوں کی مدت کے مقابلے میں رواں سال اپنی سب سے کم یومیہ اوسط اے کیو آئی درج کی

سال 2023  کے دوران یومیہ اوسط پی ایم 2.5 کنسنٹریشن اور یومیہ اوسط پی ایم 10 کنسنٹریشن کی سب سے کم سطحیں دیکھی گئیں

دہلی میں رواں سال کے دوران ’اچھے‘ سے ’معتدل‘ہوا کے معیار کے دنوں (74 دن) کی سب سے زیادہ تعداد دیکھی گئی

Posted On: 31 MAY 2023 7:30PM by PIB Delhi

جنوری سے مئی کے درمیانی عرصے کے لیے (08 برسوں کے دوران یعنی 2016 سے 2023 تک)، دہلی نے رواں سال کے دوران اپنی بہترین ہوا کا معیار درج کیا (کووِڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے سال 2020 کے دوران انتہائی کم انسانی، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کی مدت کو چھوڑ کر)۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی نے گزشتہ 7 برسوں کی اسی مدت یعنی 2016 (2020– کووِڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سال کو چھوڑ کر) کے مقابلے میں موجودہ سال کے دوران اپنا سب سے کم اوسط اے کیو آئی درج کیا ہے۔ 8 برسوں کے دوران (2016-2023)اولین پانچ مہینوں کی مدت (جنوری سے مئی) کے لیے اوسط اے کیو آئی بیان کرنے والا تقابلی چارٹ مندرجہ ذیل ہے:

 

یومیہ اوسط پی ایم 2.5 کنسنٹریشن کے معاملے میں، گذشتہ 7 برسوں یعنی سال 2016 سے (کووِڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سال 2020 کو چھوڑ کر) شروع ہونے والی مدت کے مقابلے میں سال 2023 میں سب سے کم یومیہ اوسط پی ایم 2.5 کنسنٹریشن دیکھا گیا۔علاوہ ازیں، گذشتہ 7 برسوں یعنی سال 2016 سے (کووِڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سال 2020 کو چھوڑ کر) شروع ہونے والی مدت کے مقابلے میں سال 2023 کے دوران دہلی میں یومیہ اوسط پی ایم 10 کنسنٹریشن کی سب سے کم سطحیں دیکھی گئیں۔

گذشتہ 8 برسوں (2016-2023) کے دوران اولین پانچ مہینوں کی مدت (جنوری - مئی) کے لیے پی ایم 10 اور پی ایم 2.5 رننگ اوسط (µg/m3) دکھانے والا تقابلی چارٹ مندرجہ ذیل ہے:

دہلی نے گذشتہ 7 برسوں یعنی 2016 سے (کووِڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سال 2020 کو چھوڑ کر) شروع ہونے والی مدت کے مقابلے میں سال 2023 کے اولین پانچ مہینوں کی مدت کے دوران  ’اچھے‘ سے ’بہتر‘ ہوا کی کوالٹی کے سب سے زیادہ دن دیکھے۔ 8 برسوں (2016-2023) کے دوران اولین پانچ مہینوں میں ’اچھے سے معتدل‘ اے کیو آئی کے ساتھ دنوں کا تقابلی چارٹ ذیل میں دیا گیا ہے:

سال 2016 میں اولین پانچ مہینوں کی مدت (یعنی جنوری سے مئی) کے لیے ’اچھے‘ سے ’معتدل‘ ایئر کوالٹی دنوں کی تعداد 15 تھی؛ 2017 میں 36؛ 2018 میں 44؛ 2019 میں 59؛ 2020 میں 98؛ 2021 میں 59؛ 2022 میں 37؛ اور رواں سال 2023 میں 74 ہے۔

اس مدت کے دوران، دہلی میں گذشتہ 7 برسوں یعنی 2016 سے (کووِڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سال 2020 کو چھوڑ کر) شروع ہونے والی مدت کے مقابلے میں سال 2023 کے دوران ’خراب ‘ سے ’خراب ترین‘ ایئر کوالٹی والے کم سے کم دن دیکھے گئے۔اولین پانچ مہینوں (یعنی جنوری سے مئی) کی مدت کے لیے ’خراب‘ سے ’خراب ترین‘ ایئر کوالٹی والے دنوں کی تعداد میں 42.10 فیصد کی تخفیف رونما ہوئی؛ یعنی یہ تعداد سال 2016 کے 133 دنوں سے گھٹ کر رواں سال 2023 میں 77 دن رہ گئی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5684



(Release ID: 1928864) Visitor Counter : 79


Read this release in: Hindi , English