سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بینائی سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے کا دورہ


اس ادارے میں  بینائی سے  محروم بچوں اور بالغوں کے لیے تحقیقی سرگرمیاں  انجام دی جاتی ہیں اور وسائل تیار کیے جاتے ہیں

Posted On: 30 MAY 2023 9:47PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت دہرادون میں قائم  بینائی سے محروم افراد کے بااختیار بنانے کا قومی ادارہ (دیویانگجن)  میں طویل عرصے سے بینائی سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کا کام ہورہا ہے ۔ سماج کے مرکزی دھارے میں یہاں سے نکلنے والے بچے نہ صرف پوری طرح سے شامل ہو رہے ہیں بلکہ وہ سی بی ایس ای بورڈ سے لے کر یو پی ایس سی جیسی سول سروسز میں بھی شاندارمقام حاصل کر رہے ہیں۔ اس ادارے میں بینائی سے محروم بچوں اور بالغوں کے علاوہ دیگر  دیویانگ جنوں کی تربیت کے لیے نئی نئی  تحقیق کیے جانے کے ساتھ ہی  ایسے انسانی وسائل بھی تیار کیے جا رہے ہیں جو ملک کے دوسرے حصوں میں اپنے علم سے دوسروں کی مدد کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H6WG.jpg

ادارے کے میڈیکل سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر  ڈاکٹر سریندر ڈھلوال نے کہا کہ اس کی شروعات ملک کو آزادی ملنے سے پہلے انگریزوں نے ان فوجیوں کی مدد کے لئے کی تھی جو جنگ میں اپنی آنکھیں  گنوا دیتے تھے۔ آزادی کے بعد، حکومت ہند نے اسے ایک قومی ادارے کے طور پر  فروغ دیا اور ہر طرح کے دیویانگ جنوں ، خاص طور پربینائی  سے محروم بچوں کے لیے یہاں تحقیق و تربیت کا کام شروع  کیا۔ اس وقت اس ادارے میں  تحقیق و تربیت کے ساتھ ساتھ سی بی ایس ای بورڈ سے الحاق شدہ  ایک انٹرمیڈیٹ سطح تک  کا کالج بھی قائم ہے جہاں ملک بھر سے آنے والے بینائی سے محروم بچوں کو  پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ کالج کے وائس پرنسپل امت کمار شرما نے بتایا کہ اس وقت ان کے یہاں مختلف کلاسزمیں کل 254 بچوں کا  رجسٹریشن ہے۔ ان بچوں کو بہت ہی کمر عمر میں آن لائن درخواستوں کے ذریعے منتخب کرلیا  جاتا ہے۔ سبھی بچے کالج کیمپس میں واقع ہاسٹل میں ہی  رہ کر پڑھائی کرتے  ہیں۔ کووڈ کے وقت ان بچوں کے لیے پہلی بار آن لائن تعلیم شروع کی گئی تھی اور اُس سال 2021 میں سی بی ایس ای بورڈ میں اس کالج کے بچوں  کا ریکارڈ  رزلٹ بھی ملا۔ بہتر تعلیمی نتائج کی وجہ سے،سی بی ایس ای  بورڈ نے ادارے کے اس کالج کو  اے پلس زمرہ کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023H98.jpg

وائس پرنسپل جناب شرما نے بتایا کہ جلد ہی ان کے یہاں  سی بی ایس ای بورڈ کے ذریعہ نافذ   مصنوعی ذہانت کی  بھی  تعلیم شروع کی جائے گی۔ فی الحال یہاں عام مضامین کے علاوہ اطلاعاتی  ٹیکنالوجی جیسا مضمون بھی بینائی سے محروم بچوں کو پڑھایاجارہا ہے۔کمپیوٹر  تعلیم میں یہاں کے بچوں کی  صلاحیت  دیکھ کرمحسوس نہیں ہوتا کہ وہ نابینا ہیں۔

بینائی سے محروم افراد کے بااختیار بنانے کا قومی ادارہ (دیویانگجن)   میں  عام تعلیم کے علاوہ  ہنرمندی کے فروغ کی سرگرمیاں  انجام دی جاتی ہیں اور یہاں سنٹرل بریل پریس بھی ہے۔  عام انتخابات میں استعمال  کئے جانے والے خصوصی بیلٹ بھی اسی ادارے میں بنتے ہیں۔ یہاں بی ایڈ اور ڈی  ایڈ کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ یہاں سے پاس آؤٹ کرنے والے طلباء ملک بھر میں  بینائی سے محروم  لوگوں  کو تربیت دے رہے ہیں۔ اس ادارے میں تحقیق کا بھی ایک خاص مقام ہے ۔ ادارے نے بینائی سے محروم  بچوں کے لیے ایک خاص چیس بورڈ بھی تیار کیا ہے۔

************

ش ح۔ف ا    ۔ م  ص

 (U:5643)


(Release ID: 1928485) Visitor Counter : 193
Read this release in: English , Hindi , Punjabi