پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
بھارت پٹرولیم کے آر اینڈ ڈی ڈویژن نے اہم اختراعات اور کمپنی کے پائیداری کے ایجنڈے کی نقاب کشائی کی
بی پی سی ایل نے بائیو ریفائنری ویسٹ کو ویلیو رائزنگ کے لیے اختراعی انداز اپنایا
خام تیل کی تیزی سے فراہمی اور ریئل ٹائم ریفائنری مانیٹرنگ اور آپٹیمائزیشن کے لیے گراؤنڈ بریکنگ ٹیکنالوجیز کی نقاب کشائی کی
بی پی سی ایل کا آر اینڈ ڈی ڈویژن توانائی کے تحفظ کے لیے اعلیٰ کارکردگی والا ایل پی جی برنر تیار کرتا ہے
آر اینڈ ڈی ڈویژن نے جدید اختراعات کے لیے 164 پیٹنٹ دائر کیے ہیں
Posted On:
30 MAY 2023 5:32PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے زیراہتمام، حال ہی میں گریٹر نوئیڈا میں بھارت پٹرولیم کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) ڈویژن میں ایک میڈیا کنیکٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جناب پی ایس روی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (کارپوریٹ ادارے)، بی پی سی ایل؛ جناب بی ایل نیوالکر، چیف جنرل منیجر (آر اینڈ ڈی)، بی پی سی ایل؛ جناب آر کے وولاپلی، چیف جنرل منیجر آئی/ سی (آر اینڈ ڈی)، بی پی سی ایل اور جناب ایس اے اختر، چیف جنرل منیجر (پی آر اینڈ برانڈنگ)، بی پی سی ایل نے جناب راجیو کمار جین، اے ڈی جی (پی آئی بی)، ایم او پی اینڈ این جی اور ایم او ایچ یو اے کی موجودگی میں میڈیا سے خطاب کیا۔
بی پی سی ایل، اپنی جدید ترین سہولیات، بڑی مصنوعات، اور اسٹریٹجک فوکس کے شعبوں کے ساتھ جدید، پائیدار، اور ماحول دوست تکنیکی حل کے ذریعے اپنے کاروبار کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ یہ اپنے آپ کو ایک مشہور تحقیقی مرکز کے طور پر قائم کر رہی ہے، جو دنیا کے روشن ذہنوں کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔
بی پی سی ایل، آر اینڈ ڈی کی کامیابیاں اس کے متاثر کن ٹریک ریکارڈ سے ظاہر ہوتی ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران، ڈویژن نے قابل ذکر سنگ میل حاصل کیے ہیں، جن میں جدید اختراعات کے لیے دائر 164 پیٹنٹس، متعدد ممالک میں 87 پیٹنٹس، 17 ٹیکنالوجیز/مصنوعات کو کمرشیلائز کیا گیا۔ ان میں 230+ سے زیادہ سائنسی کاغذات اور کتابی ابواب شامل ہیں۔ قابل ذکر اختراعات میں چاول کے بھوسے پر مبنی جی2 بائیو ریفائنری ایش، کمپوسٹ ایبل بائیو میٹریلز، اور سپر ابسوربینٹ پولیمر (ایس اے پی) مصنوعات سے ’’گرین سلیکا‘‘ کی تیاری شامل ہے۔
بھارت پیٹرولیم کے پائیداری کے ایجنڈے اور نیٹ زیرو مشن کے ساتھ ہم آہنگ، بی پی سی ایل، آر اینڈ ڈی نے اخراج کو کم کرنے کے لیے ڈیزل-ایتھنول مرکب کی تیاری جیسے اقدامات کیے ہیں۔ ڈویژن کی ڈیجیٹل ترقی اور معروف اداروں کے ساتھ تعاون نے نالیج اکنامی (علمی معیشت) اور اختراعی ثقافت کو فروغ دیا ہے۔
ہندوستان میں عالمی صاف توانائی کے انقلاب کے بارے میں عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے حال ہی میں کہا تھا کہ ’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت مند قیادت میں، بی پی سی ایل اپنی جدید ترین آر اینڈ ڈی پہل کے ذریعے قابل ذکر طور پر ٹیکنالوجی اور پائیداری کی حدود کو اپنے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔ میں ٹیم بی پی سی ایل کو عمدگی کے حصول کی خاطر مسلسل جستجو کرنے، ہندوستان کے توانائی کے منظر نامے میں اہم کردار ادا کرنے اور جدت طرازی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔‘‘
بی پی سی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب جی کرشن کمار نے کہا کہ ’’ہمارے بنیادی مقصد کے طور پر ’انرجائزنگ لائفز‘ کے ساتھ، ہمارا مشن ٹیلنٹ، اختراعات اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا اور ہمیشہ صارفین کی پہلی پسند بننا ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور ہماری متحرک آر اینڈ ڈی ٹیم نے بہت سی ایسی جدید ٹیکنالوجیز، اختراعی مصنوعات اور عمل تیار کیے ہیں،جنھوں نے نہ صرف ہمارے منافع میں اضافہ کیا ہے بلکہ ہمارے ماحولیاتی اثرات کو بھی نمایاں طور پر کم کیا ہے۔‘‘
ویب کے ذریعے میڈیا برادری سے خطاب کرتے ہوئے، بی پی سی ایل کے ڈائریکٹر (ریفائنریز) جناب سنجے کھنہ نے کہا کہ ’’ریفائنرز اکثر خام تیل کے مکسچر پر کارروائی کرتی ہیں، جس کے لیے حقیقی وقت کی بنیاد پر درست پرکھ دستیاب نہیں ہے۔ قابل اعتماد خام پرکھ کی معلومات کی کمی، حقیقی وقت میں اصلاح کے کام کو اگر ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل بنا دیتی ہے۔‘‘
پوری طاقت کے ساتھ میڈیا سے رابطے کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے اور اس طرح کے علم کے تبادلے کی بات چیت کے انعقاد کے لیے معزز میڈیا برادری اور بی پی سی ایل ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، جناب راجیو جین، اے ڈی جی (پی آئی بی)، ایم او پی اینڈ این جی نے کہا کہ وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس، توانائی تک رسائی، کارکردگی، پائیداری اور سلامتی کے لیے ملک میں تلاش اور پیداواری سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تیل اور گیس پی ایس یو نے نیٹ زیرو اخراج کے اہداف مقرر کیے ہیں، جو صنعت کی پائیداری کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
بی پی سی ایل- آر اینڈ ڈی نے ڈیجیٹل اسپیس میں ایک اہم سنگ میل بھی حاصل کیا ہے۔ اس نے دو نئی ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں، یعنی کروڈ کمپیبلٹی کے لئے K ماڈل اور BPMARRK®۔ بی پی سی ایل عالمی سطح پر واحد کمپنی ہے جس نے تیل اور گیس کے شعبے میں یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔ حال ہی میں، ریفائنری سوفٹ ویئر کے کاروبار میں عالمی رہنما، میسرز ایسپین ٹیکنالوجی اِنک، یو ایس اے کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، تاکہ بی پی سی ایل، BPMARRK® سافٹ ویئر کے ساتھ ریفائنری یونٹس کی حقیقی وقت پر نگرانی اور اصلاح کے لیے ریفائنری کی دنیا کو ایک منفرد حل فراہم کیا جا سکے۔
گیس کے لیے ہندوستان کی درآمد پر انحصار کو دور کرنے کے لیے، جو فی الحال ملک کی 44 ایم ایم ٹی پی اے گیس کی طلب کا 50 فیصد پورا کرتا ہے، بی پی سی ایل- آر اینڈ ڈی توانائی کے اہل پی این جی برنر کی تیاری پر کام کررہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی پی سی ایل- آر اینڈ ڈی نے 70 فیصد کامیابی کے ساتھ پی این جی برنر تیار کیا ہے، جو اب تک کی رپورٹ کردہ 55 فیصد کارکردگی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ منصوبہ یہ ہے کہ ایک تجرباتی پروگرام کا اہتمام کیا جائے اور مالی سال 2023-24 کے دوران توانائی کے مؤثر پی این جی اسٹوو کو رول آؤٹ کیا جائے، جس سے درآمدی انحصار میں کمی آئے گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 5632
(Release ID: 1928408)
Visitor Counter : 138