ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ہندوستان  جلد ہی اپنا تیز ترین سپر کمپیوٹر حاصل کر لے گا اور یہ اگلے مارچ تک کام شروع کر دے گا


ارضیاتی  سائنس کے مرکزی وزیر نے این سی ایم آر ڈبلیو ایف ، نوئیڈا کا دورہ کیا

Posted On: 24 MAY 2023 7:31PM by PIB Delhi

ارضیاتی  سائنس کے مرکزی وزیر جناب  کرن رجیجو نے کہا کہ ہندوستان جلد ہی 900 کروڑ روپے کی مالیت کا اپنا تیز ترین سپر کمپیوٹر حاصل کرلے گا اور یہ اگلے سال مارچ تک کام کرنا شروع کر دے گا۔ چارج سنبھالنے کے بعد وزارت کے تحت کسی تحقیقی مرکز کے اپنے پہلے دورے میں، جناب  رجیجو نے کہا کہ اس کے حصول کے ساتھ ہی ہندوستان ممکنہ پیش گوئی کے اعلیٰ ترین ریزولوشن کے ساتھ موسم کی نگرانی کا میکانزم حاصل کرلے گا۔ وزیرموصوف آج اتر پردیش کے نوئیڈا میں نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹنگ ( این سی ایم آر ڈبلیو ایف) کے دورے کے دوران میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I4S2.jpg

 نیا کمپیوٹر پیش گوئی کو بہتر بنا کر  12 سے 6 کلومیٹر تک کرسکتا ہے۔جناب رجیجو نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کے تیز ترین سپر کمپیوٹر 6.8 پیٹا فلاپس (پی ایف ایل او پی ایس) کی کارکردگی کے ساتھ کرے ایکس سی-40  سپر کمپیوٹر 'مہیر' کے مقابلے میں نئے سپر کمپیوٹر میں تقریباً تین گنا صلاحیت یعنی پی ایف ایل او پی ایس18 ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عالمی معیار کے مرکز کی سہولیات سے تمام شعبوں، معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے گا، درحقیقت ملک کا ہر فرد اس ادارے سے براہ راست فائدہ اٹھائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W77Y.jpg

جناب رجیجو نے کہا کہ ہندوستان کی موسم کی پیش گوئی کرنے کی صلاحیت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم پیش رفت کی ہے۔ ہم پڑوس اور اس سے باہر کے ممالک تک موسم کی پیش گوئیاں بھی فراہم کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FGMY.jpg

موسم اور موسمیاتی ماڈلنگ میں مہارت کا مرکز این سی ایم آر ڈبلیو ایف کا احاطہ  علاقائی گروپ 'بے آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن' (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) کا بمسٹیک سینٹر آن ویدر اینڈ کلائمیٹ (بی سی ڈبلیو سی)، جس میں سات رکن ممالک،  پانچ جنوبی ایشیا سے، بشمول بنگلہ دیش، بھوٹان، ہندوستان، نیپال، سری لنکا، اور دو جنوب مشرقی ایشیا سے، بشمول میانمار اور تھائی لینڈشامل ہیں، کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

جناب رجیجو نے کہا کہ این سی ایم آر ڈبلیو ایف دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک سرکردہ ادارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہندوستان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارا این سی ایم آر ڈبلیو ایف عالمی معیار کا مرکز بننے جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048FDF.jpg

 جناب رجیجو کو ارضیاتی  سائنسز کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن، این سی ایم آر ڈبلیو ایف کے سربراہ ڈاکٹر وی ایس پرساد اور دیگر سینئر سائنسدانوں نے بریفنگ دی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RIG0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0061A5J.jpg

*******

ش ح ۔ ا گ ۔ع ر

U. No.5617


(Release ID: 1928247) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu