سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2070 تک کاربن کے صفر اخراج  کے بھارت کے نشانے کوحاصل کرنے میں بین الاقوامی تعاون  ایک کلیدی  رول ادا کرے گا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور بجلی  اور نئی اور قابل تجدید توانائی  (این آر ای ) کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے گوا میں منعقدہ 8ویں مشن انوویشن منسٹریل (ایم آئی-8) اور 14ویں  کلین انرجی منسٹریل (سی ای ایم-14) کی ویب سائٹ اور لوگو کا مشترکہ طور پرآغاز کیا۔یہ میٹنگ 19سے21 جولائی 2023 کے درمیان جی20 کی توانائی کی منتقلی سے متعلق وزارتی میٹنگ کے موقع پرمنعقدہ ہوگی

Posted On: 25 MAY 2023 6:30PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت  میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، پی ایم او اورعملے اور عوامی شکایات کے وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ بین الاقوامی تعاون 2070 تک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ طے  کئے گئے  بھارت کےکاربن کے صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں کلیدی  رول ادا کرے گا۔

ہم سب کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم زیادہ محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے مل جل کر کام کریں، آب و ہوا کی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز ایک ملک،تنظیم، کمپنی، یا کسی بھی انفرادی کوشش کے کنٹرول سے باہر ہیں ۔یہ بات ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشترکہ 8ویں مشن انوویشن منسٹریل (ایم آئی-8) اور 14ویں کلین انرجی منسٹریل (سی ای ایم-14) کی ویب سائٹ اور لوگوکے آغاز سے متعلق ایک پروگرام کے دوران کہی۔جس کا آغاز ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FYCL.jpg

بھارت 19-21 جولائی 2023 کے دوران گوا میں  توانائی سے منتقلی سے متعلق   جی 20 وزارتی میٹنگ کے ساتھ اورسی ای ایم-14  کے ساتھ ایم آئی-8 کی مشترکہ طور پرمیزبانی کرے گا ۔ مشن انوویشن منسٹریل میں ایم آئی کے رکن ممالک، یورپی یونین اور بین الاقوامی تنظیموں کے وزراء اور وفود کی سطح کےسربراہان کے ساتھ ساتھ صنعت، تحقیق، تعلیمی، شہری تنظیموں اور دنیا بھر سے اختراعات  سے متعلق متعلقہ فریقوں کی نمائندگی کرنے والے اعلیٰ سطح کے مدعو افراد کی شرکت  دیکھنے میں آئے گی۔اس سال کی وزارتی سطح میں جس بات پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے اس میں صاف  ستھری توانائی سے متعلق ٹیکنالوجیوں  پر پائلٹ ڈیموسٹریشن کی سمت آر اینڈ ڈی کے تسلسل کو آگے بڑھاناشامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اب جبکہ بھارت آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے اور اس خاص لمحے (امرت کال) میں،ایم آئی کی سالانہ وزارتی میٹنگ کی میزبانی، توانائی سے متعلق سیکورٹی اور رسائی کو یقینی بناتے ہوئے صاف  ستھری توانائی کے ہمارے  آرزو مندانہ عہد کو عملی جامہ پہنانے میں اہم ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اختراعی مشن  سے متعلق پہل ہمارے عزت مآب وزیراعظم کے بھارت کی آب و ہوا سے متعلق کارروائی کے بارے میں قومی امنگ  وژن کے  عین مطابق ہے جسے پنچ امرت کہاگیا ہے  اور جس کا تذکرہ کوپ26 کے دوران کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024CDZ.jpg

پنچ امرت  عملی منصوبے کے تحت بھارت کا مقصد 2030 تک 500 گیگا واٹ کے غیر روایتی ایندھن کی صلاحیت تک پہنچنا ،  2030 تک قابل تجدید توانائی کے ذریعے اپنی توانائی کی کم از کم آدھی ضروریات کو پوراکر نا،  2030 تک سی او 2 کے اخراج کو 1 بلین ٹن تک کم کرنا،2030 تک کاربن کی شدت کو 45 فیصد سے کم کرکرنا،اور2070 تک خالص صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مشن انوویشن کی اصطلاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وضع کی تھی۔ مشن انوویشن (ایم آئی)23  ملکوں اور یوروپی کمیشن (یورپی یونین کی جانب سے) کا ایک عالمی اقدام ہے تاکہ صاف  ستھری توانائی کے انقلاب کو تیز کیا جا سکے اور پیرس معاہدے کے اہداف کو حاصل کیا جاسکےاوراسے صفر اخراج کے راستوں تک پہنچایا جا سکے۔بھارت مشن انوویشن کے بانی ممبروں میں سے ایک ہے۔مشن انوویشن(ایم آئی) کا بنیادی مقصد صاف  ستھری توانائی کو سستی، پرکشش اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی خاطر تحقیق، ترقی اور ڈمونسٹریشن میں ایک دہائی کی کارروائی اور سرمایہ کاری کو متحرک بنانا ہے۔

مشن انوویشن(ایم آئی) (2015-2020) کے پہلے مرحلے کا اعلان 30 نومبر 2015 کوکوپ21 میں اس وقت کیا گیا تھا، جب عالمی رہنما پیرس میں اکٹھے ہوئے تھے تاکہ  آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے  آرزو مند کوششوں کا عزم کیا جا سکےجن کے لئےتمام رکن ممالک کوششیں کر رہے ہیں اور صاف ستھری  توانائی کی تحقیق، ترقی اور مظاہرے (آر ڈی اینڈ ڈی) پر 5 سالوں میں حکومتی فنڈنگ کو دوگنا کرنے اور صاف توانائی کے آر ڈی اینڈ ڈی پر پروگراموں میں بین الاقوامی اور نجی شعبے کی شمولیت، تعاون اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مشن انوویشن کے پہلے مرحلے میں بھارت

  • اسمارٹ گرڈز، بجلی تک گرڈ سے باہر رسائی اور پائیدار بائیو ایندھن جیسے تین ایم آئی انوویشن چیلنجز کی قیادت کی ۔
  • شناخت شدہ انوویشن چیلنج والے علاقوں میں فنڈنگ کے مواقع کے اعلانات۔
  • گلوبل کولنگ پرائز میں مالی اور تکنیکی شراکت۔
  • دو                     ایم آئی چیمپئنز۔
  • تجزیہ اور مشترکہ تحقیقی گروپ، اختراعی چیلنجز اورایم آئی2.0 ترقیاتی اجلاسوں کے لیے بہت سی ورکشاپس کی میزبانی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HTYS.jpg

پہلے مرحلے کے 5 سال کے کامیاب دور کے بعد اوراختراع سازی کو تیز کرنے کے لیے صاف  ستھری توانائی کی سرمایہ کاری کی اہم ضرورت کو تسلیم کرنے کے بعد، مشن انوویشن (ایم آئی 2.0) کا دوسرا مرحلہ 2 جون 2021 کو شروع کیا گیا۔ایم آئی2.0 عمل کی دہائی (2021-2030) پر مرکوز ہےاور اس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جدید صاف  ستھری توانائی کی ٹیکنالوجی کی تعیناتی کو بڑھایا جائے اور صاف  ستھری توانائی کو سستی، پرکشش اور سب کے لیے قابل رسائی بنایا جائے۔اس سے پیرس معاہدے کے اہداف اوراخراج کے خالص صفر تک پہنچنے کے راستوں کی سمت پیش رفت  پیش ہوسکے گی۔

مشنز اور انوویشن پلیٹ فارم کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہےتاکہ جدت  سے متعلق  محاذوں کو تیز کیا جا سکے اور عالمی صاف توانائی کی منتقلی کے لیے اہم علاقوں میں  سرکاری اورپرائیویٹ عمل کے ذریعہ ٹیکنالوجی کی لاگت کو کم کیا جا سکے۔

بھارت ایم آئی 2.0 کے آرزو مند آب و ہوا اور توانائی کے اہداف کے ساتھ ساتھ درج ذیل سرگرم شراکتداری  کے ساتھ کلیدی ممبروں اور اتحادیوں میں سے ایک  ہے۔

  • مربوط بایو ریفائنریز مشن کی شریک قیادت۔
  • کلین ہائیڈروجن مشن کے رکن۔
  • گرین پاورڈ فیوچر مشن (جی پی ایف ایم) کے بنیادی اتحادی رکن۔حال ہی میں، 8 مئی کو گرین پاورڈ فیوچر پر ایک انڈسٹری اورینٹڈ متعلقہ فریقون کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد 9 مئی 2023 کوایم این آئی ٹی جے پور میں عمارتوں کی سستی اور پائیدار حرارت اور کولنگ پر صنعت پر مبنی  متعلقہ فریقوں کی ورکشاپ منعقد کی گئی۔
  • زیرو ایمیشن شپنگ مشن اور اربن ٹرانزیشن مشن کے کور گروپ ممبر۔
  • کاربن ڈائی آکسائیڈ ہٹانے کے مشن کے سپورٹ گروپ ممبر۔
  • انوویشن پلیٹ فارم میں تعاون کرتا ہے (ایکسلریٹ ماڈیول-ایم آئی کلین ٹیک ایکسچینج کی رہنمائی کرتا ہے؛ تعاون ماڈیول – عمارتوں کی سستی حرارت اور کولنگ اور پائیدار ہوا بازی کے ایندھن کے لیے اختراع اور توانائی کے لیے مواد میں حصہ لینے والے انوویشن کمیونٹیز کی شریک رہنمائی کرتا ہے)۔
  • مشن انوویشن  قائمہ کمیٹی اور ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ (ٹی اے جی) کے ممبر۔
  • مشن انوویشن سیکرٹریٹ کو وسائل فراہم کرتا ہے - کولابوریٹ ماڈیول مینیجر۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004T54X.jpg

اس میٹنگ میں سی ای ایم اور ایم آئی سیکرٹریٹ کے سربراہ ایس اینڈ ٹی کے سکریٹری، ڈاکٹر سریوری چندر شیکھر؛ توانائی کے سکریٹری جناب آلوک کمار؛ ایم این آر ای سکریٹری،جناب بھوپندر سنگھ بھلا؛ ڈی جی، بی ای ای ،جناب ابھے باکرے اور سینئر افسران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  شرکت کی اوراس کے علاوہ 32 ممالک سے سی ای ایم اور ایم آئی کے سرکاری مندوبین نے بھی  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا۔

**********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.5614



(Release ID: 1928246) Visitor Counter : 99


Read this release in: Hindi , English