قبائیلی امور کی وزارت

صدر محترمہ دروپدی مرمو نے  آج جھارکھنڈ کے کھونٹی میں قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈ کے زیر اہتمام مہیلا ایس ایچ جیز سمیلن میں خواتین سے بات چیت کی


گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن، جنابارجن منڈا،  محترمہ  رینوکا سنگھ سروتا، اور  جناب ہیمنت سورین نے اس شاندار  پروگرام میں  شرکت کی

پورے جھارکھنڈ میں سیلف ہیلپ گروپس میں قبائلی خواتین کے لیے ذریعہ معاش اور صحت پربات چیت  مرکوز رہی

Posted On: 25 MAY 2023 8:25PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

 

  • قبائلی فنون اور دستکاری کے براہ راست مظاہرے، قبائلی مصنوعات کی دستکاری کے مطابق ڈسپلے اور ٹرائیفیڈ، این ایس ٹی ایف ڈی سی  اور حکومت ہند کی دیگر وزارتوں/محکموں کے ذریعے لگائے گئے وی ڈی وی کے  اسٹالز
  • این ایس ٹی ایف ڈی سی  ، این ایس آئی سی، این آئی ای ایس بی یو ڈی ،مہارت کے شعبےکی کونسل(ایف آئی سی ایس آئی) ، محکمہ ڈاک اورایم ایس ایم ای کی وزارت نے مختلف اسٹال لگائے
  • تقریباً 25,000 سے 30,000 قبائلیوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی
  • قبائلی امور کی وزارت کے قبائلی صحت سیل کے بوتھ کے ذریعے ایس سی ڈی، ٹی بی اور ملیریا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی مہم انجام دی گئی؛ صحت کے شعبوں میں باریک خلیوں کی بیماریوں/خصوصیات  کی اسکریننگ بھی کی گئی۔

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے قبائلی امور کی وزارت کی ماتحتی میں جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع کے برسا منڈا کالج اسٹیڈیم میں  ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائیفیڈ) اور نیشنل شیڈولڈ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی  ) کے زیر اہتمام مہیلا ایس ایچ جیز سمیلن میں خواتین ایس ایچ جی ارکان کے ساتھ بات چیت کی۔

Picture 1 Picture 2 Picture 3 Picture 4

اس شاندار  موقع پر جھارکھنڈ کے گورنرجناب سی پی رادھا کرشنن، قبائلی امور کے مرکزی وزیر، جناب ارجن منڈا، قبائلی امور کی  مرکزی وزیر مملکت، محترمہ رینوکا سنگھ سروتا، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی، جناب ہیمنت سورین سمیت  دیگرمعززین نے پروگرام میں شرکت کی۔

Picture 5 Picture 6

پروگرام میں صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں قبائلی کاریگروں، خواتین ایس ایچ جیز اور پی وی ٹی جیز کی طرف سے تیار کردہ یادگاروں کے ساتھ قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے استقبال کیا۔

Picture 7 Picture 8 Picture 9 Picture 10

صدرجمہوریہ نے لائیو ڈیمو بوتھس اور سٹالز کے کے گھیرے (انکلوژر) کا دورہ کیا جو مختلف خواتین ایس ایچ جیز ممبران نے لگائے تھے۔ سب سے زیادہ سٹال وی ڈی وی کیزکے تھے۔( فہرست ضمیمہ میں ہے)

Picture 14 Picture 13 Picture 11 Picture 12

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے بھگوان برسا منڈا کی سرزمین پر آکر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عورت ہونا یا قبائلی سماج میں پیدا ہونا کوئی نقصان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین کے کردار کی بےشمار متاثر کن مثالیں موجود ہیں اور خواتین نے سماجی اصلاحات، سیاست، معیشت، تعلیم، سائنس و تحقیق، کاروبار، کھیل اور فوجی دستوں اور دیگر کئی شعبوں میں انمول کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیاب ہونے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور دوسروں کے پیمانے پر خود کو نہ پرکھیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر موجود لامحدود طاقت کو استعمال میں لائیں ۔

صدر نے خواتین کو بااختیار بنانے کے سماجی اور معاشی پہلوؤں کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جھارکھنڈ کی محنتی بہنیں اور بیٹیاں ریاست کی معیشت اور پوری ملک کی ترقی دونوں کو نمایاں طور پر فروغ دے سکتی ہیں۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور اعتماد کے ساتھ زندگی میں ترقی کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں اور مضمرات  کو بروئے کار لائیں۔

صدر نے دعویٰ کیا کہ جھارکھنڈ کی دیہی معیشت خواتین سے چلتی ہے۔ اس لیے جھارکھنڈ میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو سیلف ہیلپ گروپس کے ساتھ جوڑنا اور ان کی صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے ملازمتیں دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس کے ذریعے خواتین اپنے حقوق اور متعدد حکومتی پروگراموں کے بارے میں مزید جانیں گی جن کا مقصد ان کے مفادات کی تکمیل  ہے۔

انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ قبائلی سماج جہیز کی سماجی برائی سے پاک ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی دیگر طریقے ہیں جن سے باقی معاشرہ قبائلی معاشرے سے سیکھ سکتا ہے۔ لہذا، صدر کے مطابق، قبائلی معاشرہ مختلف شعبوں میں بہترین ماڈل پیش کرتا ہے۔

Picture 15

قبائلی اُمور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہاکہ ٹرائیبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائیفیڈ) اور نیشنل شیڈیولڈ ٹرائب فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی  ) نے قبائلی امور کی وزارت کی ماتحتی میں مسلسل کارکردگی کے ذریعے ملک کے ہر حصے میں قبائلی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے  کے اپنے غیرمتزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔  ہم ایک ایسے معاشرے کو پروان چڑھانے کے لیے وقف ہیں جہاں  ہر طبقے  سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں اور جامع ترقی کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت قبائلی معاشرے کی معاشی اور سماجی ترقی کی خاطر  ان کی تعلیم، صحت اور معاش کے لیے کئی پروگرام چلا رہی ہے۔ قبائلی خاندانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے، ہم انہیں ٹرائیفیڈ اور این ایس ٹی ایف ڈی سی  کے ذریعے کریڈٹ اور مارکیٹنگ دونوں سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی مہارتوں میں اضافے کے لیے، ان کی کاروباری صلاحیتوں کو مستحکم بنانے کی خاطر تربیت اور صنعتی ترقی کے  پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت قبائلی خواتین کاروباریوں کی مجموعی ترقی کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے اور یہ خواتین ایس ایچ جی کنونشن، اس لگن کا ایک روشن ثبوت ہے۔ انہوں نے ذکرکیا کہ معاش کے  پہلو کاضلع میں زمین کی ملکیت اور محصول کی تاریخ سے گہرا تعلق ہے جو کہ بھگوان برسا منڈا کی بغاوت کے بعد انگریزوں کے دور سے ہے۔ اس لیے قبائلی معاش کا موضوع، زمین کے حقوق، جنگلات کے حقوق، سرمائے اور منڈیوں تک رسائی اور بڑے پیمانے پر  پیداوار کے فوائد جیسے اہم موضوعات پر علم کے تبادلے اور بحث کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہمان خصوصی کے طور پر صدرجمہوریہ ہند کا استقبال میرے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ ان کی یہاں موجودگی مقامی اور قبائلی برادریوں کی ترقی میں ہماری حکومت کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

Picture 16

جھارکھنڈ کے گورنرجناب سی پی رادھا کرشنن نے  کہا کہ جھارکھنڈ میں قبائلی بہنوں کی سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) میں موجودگی نے ان کی سماجی اور معاشی حیثیت پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔ وہ زرعی اور باغبانی کی سرگرمیوں، پولٹری اور بکری فارمنگ، اور چھوٹی اوربہت چھوٹی صنعتوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب  ارجن منڈا کی رہنمائی میں قبائلی امور کی وزارت کی کئی فلاحی اسکیمیں چل رہی ہیں، لیکن ان اسکیموں کے موثر نفاذ پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ قبل ازیں، عزت مآب صدر  جمہوریہ  نے راج بھون میں پی وی ٹی جیز کے لوگوں سے بات چیت کی، جو ایک تاریخی اور اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ  ہے۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے کہا کہ جب سے کابینی وزیر جناب ارجن منڈا نے قبائلی امور کی وزارت کا چارج سنبھالا ہے، یہاں ٹرائیفیڈ میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جھارکھنڈ اس کے فوائد حاصل کرتا رہے گا۔

تقریب میں نمائشوں میں قبائلی مصنوعات کی دستکاری کے لحاظ سے ڈسپلے، کرافٹ کا مظاہرہ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل ریزنز اینڈ گمس (آئی آئی این آر جی) کی طرف سے لاکھ(کیڑے کی رال)  کی کاشت کو فروغ دینا، این ایس ٹی ایف ڈی سی  ، این ایس آئی، این آئی ای ایس بی یو ڈی، مہارت کے شعبے کی کونسل (ایف آئی سی ایس آئی )،ڈاک خانوں کا محکمہ  اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کے اسٹالز شامل تھے۔

قبائلی امور کی وزارت کے قبائلی صحت سیل کے بوتھ کے ذریعے ایس سی ڈی، ٹی بی اور ملیریا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی مہم انجام دی گئی؛ صحت کے شعبوں میں باریک خلیوں کی بیماریوں/خصوصیات  کی اسکریننگ بھی کی گئی۔

ایس ایچ جیز/ون دھن وکاس کیندروں کی ہزاروں قبائلی خواتین ارکان نے اس تقریب میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

*****

C.

List of Participants for Live Demonstration

 

S.N

Name and Address of the Empanelled Supplier

Number of Artisan

Name of the Craft

1

M/s Kalamandir Saksham SHG Federation, Jamshedpur

4

Demonstration of YOGA MAT

2

Siladon Lah Utpadak Sahyog Samiti
Address: Siladon, Khunti

4

Display Cum Live Demonstration of Lac Jewellery, Bangle

3

Chala Akhra Khora
Address: Hehal Ranchi

4

Display Cum Live Demonstration of Textile & G&A, Musical Instrument

4

M/s Purti Agrotech (Pearl Farming)
Address: Arki, Khunti

4

Live Demonstration of Pearl Farming

5

Tila Devi & Akli Devi

4

Display Cum Live Demonstration of Cane & Bamboo

6

M/s Genda Baa Ajivika, Kharswan

4

Display Cum Live Demonstration of Kharswan Haldi

7

Sh Bhola Nath Sawar, Uday Sawar Santosh Sawar

4

Display Cum Live Demonstration of Sabai Grass

8

Dileshwar Lohra

1

Tribal Painting for live Demonstration also

9

Durga Prasd Hansda

4

Display Cum Live Demonstration of Musical Instrument

10

Epil Van Dhan Vikas Kendra, Murhu, Khunti

4

Demonstration of Lac Bangle (Different Type)

 

Other Organisation

 

 

 

IINRG, Ranchi

4

Demonstration of Lac Cultivation

 

Sub Total

41

 

 

Total Nos of Participant

82

 

 

*****

ش ح – ع ح –

U: 5609



(Release ID: 1928228) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi