وزارتِ تعلیم
بھارت اور سنگاپور زندگی بھر سیکھنے کے مواقع پیدا کرنے، مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت بنانے اور علم اور ہنر کی ترقی کو اسٹریٹجک شراکت داری کا کلیدی ستون بنانے پر رضامند ہو گئے ہیں
جناب دھرمیندر پردھان نے سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت و صنعت سے ملاقات کی
Posted On:
29 MAY 2023 7:13PM by PIB Delhi
تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعلیم اور ہنر کی ترقی میں دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے سنگاپور کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ جناب پردھان نے سنگاپور کی حکومت کے مختلف اہم وزراء سے ملاقات کی اور آج اسپیکٹرا سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا۔
جناب پردھان نے سنگا پور کے ڈی پی ایم اور وزیر خزانہ جناب لارنس وونگ کے ساتھ بھارت اور سنگاپور کے درمیان موجودہ تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کی ترقی میں مصروفیات کو گہرا کرنے پر ایک تعمیری میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، جس کا مقصد زندگی بھر سیکھنے کے مواقع پیدا کرنا، مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تعمیر اور علم و ہنر کی ترقی کو اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک اہم ستون بنانا ہے۔
میٹنگ کے دوران، جناب پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، بھارتی حکومت نے 2020 ء میں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) کا آغاز کیا تھا۔ این ای پی ، 2020 خاص طور پر مڈل اسکولوں میں پیشہ ورانہ تعلیم کے ابتدائی مواقع فراہم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مارکیٹ کی مطابقت سے تربیت کے ساتھ ساتھ ہمارے اداروں کی صلاحیت سازی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرسکے ، پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت مہارت کی اہلیت کے فریم ورک کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے فریم ورک کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے اور اسکلنگ ، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی تربیتی پروگرام تیار کرنے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے بھارتی ضرورتوں کو پورا کرنے سنگاپور کے بہترین طریقہ ٔ کار سے سیکھنے ، اشتراک کرنے اور اسے اپنانے پر زور دیا ۔
جناب دھرمیندر پردھان نے سنگاپور کے وزیر تجارت و صنعت جناب گان کم یونگ کے ساتھ بصیرت انگیز بات چیت کی۔ وزراء نے ہنر مندی اور زندگی بھر سیکھنے کے لیے ایک ہموار فن تعمیر کے لیے تمام میکانزم کے ذریعے ہمارے ہنر مندی کی ترقی اور پیشہ ورانہ تربیت کے روابط کو مضبوط بنانے پر مفید بات چیت کی۔ بھوبنیشور میں جی 20 فیوچر آف ورک ورکشاپ کے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے ان طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ، جن میں بھارت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور بھارتی مہارت کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے کے لئے سنگاپور کی مہارت اور علم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
جناب پردھان کو افرادی قوت کی تربیت کے لیے سنگاپور میں اپنائے جانے والے بہترین طریقوں اور ماڈلز کا زیادہ سے زیادہ جائزہ لینے کا موقع ملا۔ دونوں وزراء نے ہنر مندی میں باہمی ترجیحات کو آگے بڑھانے، زندگی بھر سیکھنے کے نئے مواقع پیدا کرنے اور اپنے ممالک کے ساتھ ساتھ دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کے فائدے کے لیے مل کر تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔
بعد میں دن میں ، جناب پردھان نے اسپیکٹرا سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کی تاکہ تدریسی ماحول، تدریس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔ وزیر موصوف کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اسکول مہارت پر مبنی تعلیم کو ترجیح دیتا ہے اور ہر سیکھنے والے کے لیے موزوں رفتار سے سیکھنے کی حوصلہ افزائی پر بھی توجہ دیتا ہے تاکہ وہ مستقبل کے کام کی جگہوں کے لیے تیار ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5594
(Release ID: 1928160)
Visitor Counter : 168