محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نے  امیدواروں اور کارکنوں کو  آفر لیٹر اور ای-لیبر کارڈ بانٹے


بھوپال میں 27 سے 29 مئی، 2023 تک میگا روزگار میلہ اور شرمک چوپال کا اہتمام

Posted On: 29 MAY 2023 5:48PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت محنت اور روزگار کے ذریعے 27 سے 29 مئی، 2023 تک بھوپال، مدھیہ پردیش میں حکومت مدھیہ پردیش کے محکمہ تکنیکی تعلیم، اسکل ڈیولپمنٹ اور روزگار اور  محکمہ محنت کے اشتراک سے میگا روزگار میلہ اور شرمک چوپال کا اہتمام کیا گیا۔ میگا روزگار میلہ اور شرمک چوپال کے اختتام پر آج مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان اور محنت و روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے  منتخب امیدواروں کو  تقرری نامہ تقسیم کیے۔

محنت و روزگار کی وزارت (ایم اوا یل ای) کے نیشنل کریئر سروس (این سی ایس) پورٹل پر رجسٹرڈ نوکری چاہنے والوں اور آجروں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ ایم آر ایف ٹائرز، ایل اینڈ ڈی فائنانس، ایچ ڈی بی فائنانس، ایل آئی سی، بجاج کیپٹل، کاس ماس، سوزوکی موٹرز، ٹائمز پرو، پرنسٹن کالج، کٹاریا گروپ وغیرہ سمیت کل 107 آجروں نے روزگار میلہ میں شرکت کی۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی)، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی)، انڈین اسٹافنگ فیڈریشن  جیسی آجروں کی تنظیم نے بھی اس پروگرام کی حمایت کی۔ آجروں نے  اسسٹنٹ پروفیسر،  ٹریننگ اور پلیسمنٹ آفیسر، الیکٹریکل انجینئر، ویب ڈیولپر، آئی ٹی ماہرین، بائیو میڈیکل ماہرین، فٹر، ٹرنر، سی این سی میکینک وغیرہ جیسی مختلف نوکریوں کے رول کی پیشکش کی۔ روزگار میلہ میں 3300 سے زیادہ نوکری چاہنے والوں نے حصہ لیا، جن میں سے آجروں کے ذریعے موقع پر ہی 630 سے زیادہ نوکری چاہنے والوں کا انتخاب کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 1000 سے زیادہ نوکری چاہنے والوں کو آجروں کے ذریعے آگے کے انٹرویو/تقرری کے لیے منتخب کیا گیا۔

سماجی اصلاح/فلاحی اسکیموں کے بارے میں خاص طور پر غیر منظم شعبوں کے  کارکنوں کو حساس بنانے اور کارکنوں کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کے تحت رجسٹریشن کرانے کے لیے آمادہ کرنے اور سہولت فراہم کرنے کی خاطر میگا روزگار میلہ کے ساتھ ساتھ شرمک چوپال کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ای-شرم، پردھان منتری شرم یوگی مان-دھن (پی ایم-ایس وائی ایم)، امپلائیز پروویڈنگ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او)، امپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)، بلڈنگ اور دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ (بی او سی ڈبلیو)، چیف لیبر کمشنر (سی ایل سی)،  محکمہ محنت (سمبل) کے اسٹال 27 سے 29 مئی، 2023 تک پروگرام کی جگہ پر لگائے گئے تھے، تاکہ کارکنوں کو رجسٹریشن، بیداری اور شکایت کےنمٹارہ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

پروگرام میں تقریباً 2000 کارکنوں نے حصہ لیا اور حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے ساتھ رجسٹریشن کرایا۔ شرمک چوپال کے دوران تقریباً 200 کارکنوں کی ای ایس آئی کے ذریعے صحت کی جانچ بھی کی گئی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان اور محنت و روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے بھی ای-شرم، پی ایم ایس وائی ایم، ای پی ایف او، ای ایس آئی سی اور دیگر  مستفیدین کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5597


(Release ID: 1928146) Visitor Counter : 148
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu