وزارت دفاع
بھارت – سعودی عرب دوطرفہ سمندری مشقیں الموحد الہندی- 2023
Posted On:
27 MAY 2023 6:09PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ اور رائل سعودی نیول فورس (آر ایس این ایف) کے درمیان دوطرفہ مشقیں ‘الموحد الہندی – 22023’ کے دوسرے سیشن کا انعقاد 23 سے 25 مئی 2023 کے درمیان سعودی عرب کے الزبیر میں کیا گیا ہے۔بھارت کی طرف سے اس مشق میں آئی این ایس ترکش ،آئی این ایس سبھدرا اور ڈونیئر میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ (ایم پی اے) نے حصہ لیا۔وہیں ،آر ایس این ایف کی نمائندگی ایچ ایم ایس بدر اور عبدالعزیز ،ایم ایچ 60 آر ہیلو اور یو اے وی کے ذریعہ کی گئی ۔
سمندر میں منعقد اس تین روزہ مشق میں سمندری آپریشنز کی ایک وسیع پہنچ دیکھی گئی۔اس مشق کا اختتام سمندر میں ڈی بریف (مشق پوری ہونے پر سوال جواب) کے ساتھ ہوا اور اس کے بعد روایتی اسٹیم پاسٹ ہوا۔الموحد الہندی – 2023 کے کامیاب انعقاد نے دونوں بحریہ کے درمیان اعلی سطح کی پیشہ ور ،بین آپریشنز اور بہترین مشقوں کے تبادلے کو ظاہرہ کیا۔اس دوطرفہ مشق نے اپنے مقاصد کو پورا کیا ہے ۔دونوں فریق اس کے اگلے سیشن میں اسے اور زیادہ کامیاب اور سودمند سطح پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
****
ش ح ۔ا م۔
U:5540
(Release ID: 1927758)
Visitor Counter : 179