شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب جیوترادتیہ سندھیا اور جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور ہوائی اڈے پر نئے سول انکلیو کا افتتاح کیا


نئی ٹرمینل بلڈنگ 6243 مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر کی گئی ہے جو کہ موجودہ ٹرمینل سے 16 گنا بڑی ہے جس کی لاگت 150 کروڑ روپے ہے

 یہ مصروف اوقات میں  پہلے 50 مسافروں کے مقابلے میں اب  400 مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت سے لیس ہے

اس میں 8 چیک- اِن کاؤنٹرز ہیں، جو مسافروں کے لیے موثر اور تیز رفتار چیک - اِن کے عمل کو یقینی بناتے ہیں

نیا تیار کردہ ایپرن 713 ایم  x 23 ایم کے نئے لنک ٹیکسی ٹریک کے ساتھ ساتھ اے-321/ بی-737قسم کے ہوائی جہازوں کے لیے موزوں ہے

Posted On: 26 MAY 2023 8:48PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی اور اسٹیل کے وزیر  جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا ، اترپردیش کے وزیر اعلی جناب  یوگی آدتیہ ناتھ اور  شہری ہوا بازی  اور  سڑک ،نقل و حمل اور شاہراہوں  کے وزیر مملکت  جناب وی کے سنگھ (ریٹائرڈ)کے ساتھ آج کانپور ہوائی اڈے پر ایک نئے سول انکلیو کا افتتاح کیا،جس میں مسافروں کی اضافی صلاحیت  ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں ایک 'نئے اتر پردیش' کی تعمیر ہو رہی ہے جو نہ صرف بنیادی عوامی انفراسٹرکچر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے بلکہ شہری ہوابازی کے شعبے میں  نئی بلندیوں کو بھی چھو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کسی بھی ترقی کو زمین کی بھرپور ثقافت اور تاریخ کا بھی احترام کرنا چاہئے - اور کانپور ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت جس میں کانپور کے قدیم مندروں کی نقاشی شامل ہے، ایک عمدہ مثال ہے۔

ریاست کے لیے ایک ہدف مقرر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اتر پردیش ایک ایسی ریاست بن جائے گی جس میں تقریباً ہر کمشنری کی سطح پر  ایک ہوائی اڈہ ہوگا۔

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں شہری ہوا بازی کا جال پورے اتر پردیش میں پھیل گیا ہے۔ ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے زبردست کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے اشتراک کیا کہ 2014 میں ریاست میں صرف 6 فعال ہوائی اڈے تھے، جب کہ اب 9 فعال ہوائی اڈے ہیں۔ انہوں نے جھانسی، جیور، ایودھیا اور دیگر علاقوں میں آنے والے ہوائی اڈوں کے بارے میں بھی بات کی، جس سے ہوائی اڈوں کی کل تعداد 22 ہو جائے گی۔ وزیر موصوف نے  اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ یہ تغیر  ہوائی سفر سب کے لیے قابل رسائی اور سستی بنانے کے لئے  ڈبل انجن سرکار  کے تعاون اور ویژن کی وجہ سے وقوع پذیر ہوا ہے۔

جنرل وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا کہ کانپور ٹرمینل کی جدید کاری مثالی ہے۔ انہوں نے کانپور سول ٹرمینل کے انفراسٹرکچر کی صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈہ پہلے 50 مسافروں کے مقابلے میں اب 200 سے زیادہ مسافروں کو سنبھال سکتا ہے۔ یہ 6243 مربع میٹر کے رقبے میں بنایا گیا ہے (موجودہ ٹرمینل سے 16 گنا بڑا) اور اب ہوائی اڈے میں 3 طیارے کھڑے کیے جاسکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U9TL.jpg

نئی ٹرمینل عمارت کی اہم خصوصیات میں یہ  شامل ہیں:

  • 150 کروڑروپے کی لاگت سے  نئی ٹرمینل عمارت 6243 مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر کی گئی ہے (موجودہ ٹرمینل سے 16 گنا بڑی) ۔
  • مصروف اوقات میں  پہلے 50 مسافروں کے مقابلے میں  400 مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت سے لیس ہے۔
  • 8 چیک اِن کاؤنٹرز، مسافروں کے لیے موثر اور تیز رفتار چیک اِن عمل کو یقینی بناتے ہیں۔
  • 03 کنویئر بیلٹس، جن میں سے ایک  روانگی ہال میں اور دو آمد والے  ہال میں ہیں، جو سامان کی آسانی سے ہینڈلنگ اور جمع کرنے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
  • 850 مربع میٹر پر محیط ایک وسیع رعایتی علاقہ، مسافروں کے لیے خوردہ اور کھانے کے مختلف متبادل پیش کرتا ہے۔
  • بصارت سے محروم مسافروں کے لیے رسائی اور آسانی کو یقینی بناتے ہوئے ٹیکٹائل راستے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
  • ٹرمینل کے شہر کی طرف، 150 کار پارکنگ کی جگہیں اور 02 بس پارکنگ کی جگہیں ہیں، جو مسافروں کے لیے پارکنگ کی کافی سہولیات کو یقینی بناتی ہیں۔
  • نیا تیار کردہ ایپرن 713 ایم  x 23 ایم کے نئے لنک ٹیکسی ٹریک کے ساتھ ساتھ تین اے-321/ بی-737قسم کے ہوائی جہازوں کی پارکینگ کے لیے موزوں ہے۔

کانپور ہوائی اڈے پر نئے سول انکلیو کی ٹرمینل عمارت مختلف پائیداری خصوصیات سے آراستہ ہے جیسے ڈبل  انسولیٹیڈ چھت کا نظام، توانائی کی بچت کے لیے چھتوں کی فراہمی، ایل ای ڈی لائٹنگ، کم گرمی میں ڈبل گلیزنگ یونٹ، زمینی پانی ٹیبل کو ریچارج کرنے کے لئے بارش کے پانی  کی ذخیرہ اندوزی،  پانی کے صفائی کا  پلانٹ،  سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور لینڈ اسکیپنگ  کے لیے ری سائیکل شدہ پانی کا استعمال، 100 کے ڈبلیو پی. کی صلاحیت کا ایک سولر پاور پلانٹ اور- جی آر آئی ایچ اے   IV کی درجہ بندی کو پورا کرنے کے لیے فراہم کیا گیا ہے، جو کہ ملک میں ایک قومی سبز عمارت کی درجہ بندی کا نظام ہے جو پائیدار ترقی اور ذمہ دار وسائل کے انتظام کی نشاندہی کرتا ہے۔ .

— جیوترادتیہ ایم سندھیا (@JM_Scindia) 26 مئی 2023

شہر اور ایئر سائیڈ دونوں میں ٹرمینل بلڈنگ کا اگواڑا کانپور کے مشہور جے کے مندر کے مندر  فن تعمیر کو ظاہر کرتا ہے۔ نئے سول انکلیو کی ٹرمینل بلڈنگ کے اندرونی حصے ٹیکسٹائل، چمڑے کی صنعتوں اور شہر کی معروف عوامی شخصیات جیسے شاعر شیام لال گپتا اور بابا مہارشی والمیکی پر مبنی مختلف مقامی موضوعات پر مبنی ہیں۔ ٹرمینل کو کانپور اور ریاست اتر پردیش کی ثقافت اور ورثے کو مربوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،   تاکہ  زائرین کے لیے جگہ کا احساس پیدا ہو۔

 اس تقریب میں اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر  جناب ستیش مہانا، حکومت اترپردیش کے  ایم ایس ایم ای کے وزیر  جناب راکیش ساچن۔اتر پردیش حکومت کی خواتین اور اطفال کی ترقی کی  وزیر  محترمہ پرتیبھا شکلا حکومت اتر پردیش  الیکٹرانک اور آئی ٹی کے وزیرجناب اجیت پال سنگھ، (لوک سبھا )کے ایم پی دیویندر سنگھ، (لوک سبھا) کے ایم پی ستیہ دیو پچوری، (لوک سبھا) کے ایم پی جناب راوت، اور شہری ہوا بازی کی وزارت، اے اے آئی اور حکومت اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دیگر سینئر معززین   موجود تھے۔

 

ش ح۔ ا ک ۔ ج

Uno5527



(Release ID: 1927670) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi