صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھہترواں عالمی صحت اسمبلی


مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

جمائیکا نے ڈیجیٹل صحت، دواسازی اور صحت کے نظام کو مستحکم بنانے میں ہندوستان کی کامیابی کی ستائش کی: ڈاکٹر منڈاویہ

Posted On: 25 MAY 2023 8:42PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں 76ویں عالمی صحت اسمبلی میں رکن ممالک کے ساتھ مختلف دو طرفہ میٹنگیں کیں۔ دو طرفہ ملاقاتوں نے ایک زیادہ صحت مند کَل کے حصول کے لیے تعاون کے شعبوں اور مشترکہ ترجیحات پر غور کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ہندوستان کی صحت کی ترجیحات کی تعریف کرتے ہوئے، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریئس نے جی - 20  صدارت میں ہندوستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل صحت اور روایتی ادویات کو آگے بڑھانے کے سلسلے  کی تعریف کی۔

ہندوستان کے صحت کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ، ریاستہائے متحدہ کے سکریٹری برائے صحت، جناب زیویر بیکرا کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی  توجہ صحت کی دیکھ بھال اور فارما کے شعبوں کے ساتھ ساتھ گلوبل ہیلتھ آرکیٹیکچر سے متعلق مسائل پر مرکوز تھی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SPL7.png

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ریاستہائے متحدہ کے صحت اور انسانی خدمات کے سکریٹری مسٹر زیویر بیکرا سے ملاقات کی

مالدیپ کے وفد نے کووِڈ-19 وبائی مرض کے دوران ویکسین سپورٹ کے لیے ہندوستان کی امداد پر اظہار تشکر کیا، اور ڈرون ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراعی تحقیق، اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CX6R.png

مرکزی وزیر صحت، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، مالدیپ  کے وزیر صحت  جناب احمد نسیم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے

"ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل" کے ہندوستان کے جی - 20  صدارت کے فلسفے کو اُجاگر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ "جمائیکا نے ڈیجیٹل صحت، دواسازی، اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں ہندوستان کی کامیابی کی تعریف کی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تعاون کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔ "

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M6SN.png

جمائیکا کے وفد نے ڈیجیٹل صحت، دواسازی اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں ہندوستان کی کامیابی کی ستائش کی

عمان کے  وزیر  صحت ڈاکٹر ہلال بن علی بن السبطی  نے ہندوستان کی جی - 20  صحت کی ترجیحات کی بھر پور تعریف کی، اور دواسازی، ڈیجیٹل صحت، متعدی امراض اور ڈیجیٹل صحت میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UERF.png

ڈاکٹر منڈاویہ عمان کے وزیر   صحت ڈاکٹر ہلال بن علی بن السبطی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے

مرکزی وزیر صحت نے برازیل  کی وزیر صحت محترمہ نیسیا ٹرینڈاڈ لیما کو آئندہ جی-  20 کی صدارت پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی ساتھ صحت کی افرادی قوت کی صلاحیت کی تعمیر، بیماریوں کی نگرانی، ٹی بی کے خاتمے، اے ایم آر اور روایتی ادویات سے متعلق مستقبل کی کوششوں میں حصہ لینے پر اتفاق کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006G6N1.png

مرکزی وزیر صحت نے برازیل کی وزیر صحت محترمہ نیسیا ٹرینڈاڈ لیما کو آئندہ جی - 20 کی صدارت پر مبارکباد دی

ڈاکٹر منڈاویہ نے بنگلہ دیش، ایران،  وینزوئیلا، ارجنٹائن کے وزرائے صحت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں، جن میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے اور بیماریوں کی نگرانی کے لیے صلاحیتوں کو بڑھانے، تپ دق کے خاتمے، اینٹی مائکرو بیل مزاحمت اوردیگر شعبوں میں صلاحیت سازی  میں  تعاون کے میدانوں  کی تلاش کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-5501


(Release ID: 1927430)
Read this release in: English , Hindi