وزارت دفاع

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نےرشی کیش میں بی آر او کے پروجیکٹ شیوالک ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا

Posted On: 25 MAY 2023 9:51PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 25 مئی 2023 کو اتراکھنڈ کے رشی کیش میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی  آر او) کے پروجیکٹ شیوالک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ انہیں اسٹریٹجک اہمیت کی سڑکوں پر چل رہے  کاموں  اور  جاری  چار دھام یاترا اور  بھارت مالا پروجیکٹ سے متعلق مختلف تعمیراتی کام کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے بی آر او کی طرف سے کئے جانے والے بنیادی ڈھانچے کے کاموں پر،  خاص طور پر سخت علاقوں اور خراب موسم والے  سرحدی علاقوں میں تیزی سے عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مشرقی لداخ کے املنگلا پاس پر 19,300 فٹ بلندی پر دنیا کی بلند ترین موٹر ایبل سڑک کی تعمیر اور بلیک ٹاپ کرنے پر بی آر او کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب اجے بھٹ نے لگن کے ساتھ اتنی بلندی پر کام کرنے کے لیے پروجیکٹ شیوالک کی تعریف کی۔ انہوں نے مختصر نوٹس پر اسٹریٹجک ہند-امریکی اکائیوں کی مشترکہ تربیت کے انعقاد کو آسان بنانے کے لئے  جوشی مٹھ- اولی روڈ کی مرمت اور بحالی کے کام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے منصوبے کے شاندار کارنامے کی بھی تعریف کی۔

  رکشا راجیہ منتری نے اس حقیقت کی بھی تعریف کی کہ بی آر او واحد ایجنسی ہے ،جس نے ونٹیج گاڑیوں کے آرڈرڈ ڈاؤن گریڈیشن اور اسکریپنگ کو کامیابی سے مکمل کیا،  اور اس طرح  ہدف حاصل کرنے والی پہلی اور واحد سرکاری تنظیم بن گئی۔  بعد ازاں انہوں نے فوجیوں سے بات چیت کی اور ان کے بلند حوصلے اور قوم کے لیے مستعد خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے سرحدی سیاحت کو بڑھانے کے لیے بی آر او کی کوششوں کو بھی سراہا۔

 جناب  اجے بھٹ نے بھی امر کرمیوگی اسمرتی پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ‘طرز حیات برائے ماحولیاتی مہم ’ کے موقع پر کھجور کا ایک پودا بھی لگایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-5497



(Release ID: 1927419) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi