مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل اور مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت دیو سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کے اسپورٹس مقابلوں میں کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے
Posted On:
26 MAY 2023 10:41AM by PIB Delhi
گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل اور مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت اور کھیڑا سے ممبر پارلیمنٹ جناب دیو سنگھ چوہان نے آج گجرات کے ناڈیاڈ میں ڈسٹرک اسپورٹس کمپلیکس میں ایم پی اسپورٹس مقابلے کے فنالے میں کھیل شخصیتوں کو انعامات اور ایوارڈس پیش کئے۔ دونوں معزز شخصیتو نے ملک کی تعمیر میں تعمیری رول ادا کرنے کے لئے نوجوانوں کو تلقین کی۔
اس سال یہ مقابلہ انتہائی غیر معمولی رہا ، جس میں کھیڑا لوک سبھا حلقے سے 9500 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ہندوستان میں اپنی نوعیت کا یہ سب سے بڑا کھیل ایونٹ تھا۔ اس کھیل تقریب میں ایتھلیٹس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن کھیلوں میں ان کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ان میں والی بال، کبڈی ، روڈپلنگ، لیمن اسپون، کوتھرا، دوڑ اور کرارے اسکیٹنگ شامل ہیں۔
کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی نسل کو راغب کرنے کے لئے ایک ماحول کو تقویت دینے کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ایم پی اسپورٹس کمپٹیشن کھیڑا میں گزشتہ دوسال سے کامیابی کے ساتھ منعقد ہورہا ہے۔ جس کو دیوسنگھ چوہان نے اسپانسر کیا تھا۔
اس کے علاوہ اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے طور پر وسطی بھارت کے عہدنامہ کو اس مقام پر دوہرایا گیا ۔یہ کوشش کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے درمیان قومیت کے جذبے کو ابھارے گا ۔جس کی کمپٹیشن کے رابطہ کاروں جناب منوج بھائی ترویدی اور جناب پرتیش بھائی پٹیل کی طرف سے ستائش کی گئی۔
وزیر موصوف نے کھیلوں کی اس تقریب کو کامیاب بنانے میں وزیر اعلیٰ تمام شرکا رابطہ کاروں اور تماشائیوں کے قیمتی تعاون سے ان کا دل سے شکریہ ادا کیا۔
*****
U.No:5496
ش ح۔ح ا۔س ا
(Release ID: 1927416)
Visitor Counter : 128