صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے رانچی میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی

Posted On: 25 MAY 2023 8:50PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام  (25 مئی ، 2023 ) حکومت جھارکھنڈ کی طرف سے رانچی میں واقع راج بھون میں ان کے اعزاز میں  دئے گئے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ریاست جھارکھنڈ کا وجود بھلے ہی زیادہ پرانا نہ ہو لیکن زمانہ قدیم سے اس خطہ کی ایک الگ شناخت رہی ہے۔ جھارکھنڈ کے لوگوں نے پانی، جنگلات اور زمین کا احترام کرنے اورفطری  طرز زندگی کو اپنانے کی جو مثال پیش کی ہے وہ ماحولیاتی بحران کے اس  دور میں زیادہ اہم ہو گئی ہے۔ اس ریاست کا تقریباً 30 فیصد رقبہ جنگلات سے ڈھکا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ   جنگلات کی  قیمتی دولت  کا تحفط  اور اس میں اضافہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا پائیدار ترقی کے حصول کا  صحیح طریقہ ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ فرد پر گروپ کو ترجیح دینا جھارکھنڈ کے سماج کی بنیادی خصوصیت ہے۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ تعاون اور اجتماعیت کے اس جذبے کو زندہ رکھیں اور اسے مضبوط کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جھارکھنڈ پرکشش قدرتی خوبصورتی سے بھرا ہوا ہے اور اس میں ماحولیاتی سیاحت کے میدان میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس شعبے کی مناسب ترقی سے ریاست کے نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے بہت سے مواقع ملیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جھارکھنڈ کی سرزمین  کو رتن- گربھ کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں  قیمتی  معدنیات  موجودہیں۔ معدنی دولت کے لحاظ سے یہ ملک کی امیر ترین ریاستوں میں سے ایک ہے۔ لیکن جھارکھنڈ کے سب سے قیمتی جواہرات ریاست کے محنتی، محبت کرنے والے اور سادہ لوح  لوگ ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جھارکھنڈ میں بہت سی جدید صنعتیں، خاص طور پر معدنی مواد پر مبنی صنعتیں قائم کی گئی ہیں۔ ان صنعتوں نے جدید ترقی کی راہ ہموار کی۔ حالیہ برسوں میں جھارکھنڈ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر ترقی دینے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ترقی کے ثمرات معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً پسماندہ طبقوں تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے جھارکھنڈ کو مستقبل قریب میں ترقی کے معاملے میں ملک کی سرکردہ ریاستوں میں جگہ بنانے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Click here to see full speech

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5487)


(Release ID: 1927389) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil