سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ  نےعالمی سیزوفرینیا  بیداری کا عالمی دن منایا


بیداری سے متعلق اجلاس اور خصوصی  آڈیو-ویڈیو اور ریڈیو پروگرام منعقد کیے گئے

Posted On: 25 MAY 2023 6:17PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے  بیداری پیداکرنے اور ذہنی بیماری کے بارے میں سماج  کی منفی سوچ کو  بدلنے کے لئے  شیزوفرینیا  کا دن منایا۔ یہ ان چیلنجوں سے پردہ اٹھاتا ہے جن سے دنیا بھر  کے  شیزوفرینیا  سے متاثر  ہزاروں  لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ، حکومت ہند کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ، حکومت ہند ملک کے معذور افراد کے سبھی  ترقیاتی ایجنڈے کی دیکھ بھال کرنے وا لا  نوڈل ادارہ ہے۔ عوام  کے درمیان شیزوفرینیا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے محکمہ نے شیزوفرینیا کا عالمی دن منایا۔ اس سے منسلک  اداروں کےتوسط سے   پورے ہندوستان میں 30 سے ​​زیادہ مقامات پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔

شیزوفرینیا کا عالمی دن منانے کے لیے ملک بھر میں مندرجہ  ذیل سرگرمیاں منعقد کی گئیں :-

  1. بیداری اور حساس بنانے سے متعلق اجلاس
  2. خصوصی آڈیو-ویڈیو اور ریڈیو پروگرام اور ماہرین کے پینل مباحثے، نکڑ ناٹک ، پوسٹر  میکنگ  اور   کوئز مقابلے۔
  3. ویبینار
  4. شیزوفرینیا میں جلد کارروائی پر ویبینار – ایک ماہر  نفسیات اور دماغی علاج کے   ماہر کا پروسپیکٹیو
  5. آئی ڈی  والے بچوں  کو ٹی ایل ایم کی تقسیم
  6. ’’شیزوفرینیا کی ابتدائی علامات اور اس کے بندوبست ‘‘ پر قلیل مدتی  تربیتی پروگرام
  7. پیشہ وارانہ  اسٹالز کی نمائش جس کے ذریعے شیزوفرینیا والے افراد کے ذریعہ تیار کردہ پروڈکٹس
  8. شیزوفرینیا   پر بیداری پیدا کرنے کے بارے میں ایک ناٹک
  9. میڈیکل کیمپ۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 5485)


(Release ID: 1927362) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi