وزارت خزانہ

اے بی ڈی اور   بھارت نے آندھرا پردیش میں صنعتی راہداری کی ترقی کے لیے 141.12 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 25 MAY 2023 6:04PM by PIB Delhi

ایشیائی ترقیاتی بینک  ( اے بی ڈی )   اور حکومت ہند نے 23 مئی ، 2023 ء   کو  141.12 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے  ، جو کہ اعلیٰ معیار کے داخلی ڈھانچے جیسے سڑکوں، پانی کی فراہمی کے نظام اور بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کے فروغ کے لیے  آندھرا پردیش کے تین صنعتی کلسٹروں میں مدد فراہم کرے گا۔  یہ فائنانسنگ ریاست میں وشاکھاپٹنم اور سریکالاہستی  - چتور  کے تین صنعتی کلسٹروں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے  2016 ء میں  اے بی ڈی   کے  ذریعے منظور کردہ   500 ملین  امریکی ڈالر  کی کثیر قسطوں والی فائنانسنگ فیسلٹی ( ایم ایف ایف ) کے پروگرام کی دوسری قسط ہے۔

کثیر شعبہ جاتی نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے   ، اے بی ڈی     کے ذریعے فائنانس کی فراہمی ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار میں مینوفیکچرنگ کا حصہ بڑھانے، مسابقت پیدا کرنے اور پروجیکٹ کے ہدف والے علاقوں میں  روز گار پیدا کرنے کے لیے صنعت کاری کو فروغ دینے میں ریاست کی مدد کرے گی۔ خاص طور پر، فائنانس کی یہ فراہمی   رامبیلی میں  160  ہیکٹر   اور  نکاپلی میں 441 ہیکٹر  صنعتی کلسٹروں کی  اسٹارٹ اَپس کے علاقے میں داخلی بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے ذریعے  وشاکھاپٹنم  میں صنعتی  بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے گی اور نکاپلی کلسٹر کے لئے  4.4 کلومیٹر کی رسائی والی سڑک   ، اچھوتا پورم -  اناکا پلّی کی سڑک کو 13.8 کلو میٹر   تک وسیع کرنے میں مدد کرے گی ۔  مجوزہ کلسٹروں میں داخلی  بنیادی ڈھانچے میں  اندرونی سڑکیں سیلاب کے پانی کی نکاسی ،  پانی کی فراہمی کا نظام  اور بجلی کی تقسیم کا نظام شامل ہے ۔ سریکالاہستی-چتور  نوڈ میں، یہ پروجیکٹ 938-ہیکٹر چتور-جنوبی صنعتی کلسٹر کے ابتدائی علاقے کو تیار کرنے میں مدد کرے گا اور چتور-جنوبی صنعتی کلسٹر تک 9.5 کلومیٹر کی رسائی سڑک اور نائیڈو پیٹا صنعتی کلسٹر کے لئے  8.7 کلومیٹر تک رسائی سڑک کو بہتر بنائے گا۔

نتیجے کے طور پر ، یہ منصوبہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک تازہ ترین مارکیٹنگ ایکشن پلان کو تیار کرنے میں ریاست کی مدد  فراہم کرے گا اور سماجی اور اقتصادی طور پر کمزور طبقوں سمیت لوگوں کی مہارتوں میں اضافہ کرے گا۔ سخت موسم میں صنعتی کلسٹر لچک کو مضبوط بنانے کے لیے، یہ منصوبہ گرین کاریڈور ماڈل آپریشنل گائیڈ لائنز قائم کرنے اور ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان تیار کرنے میں مدد کرے گا۔ طویل مدتی پائیداری کے لیے، یہ پروگرام اسٹارٹ اپس صنعتی کلسٹرز کے آپریشن اور دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے گا اور صنعتی اور شہری منصوبہ بندی کو مربوط کرنے کے لیے صنفی جوابدہی  اور سماجی طور پر شامل رہنمائی کے ساتھ ایک ٹول کٹ تیار کرے گا  ، جس میں صنعتی کلسٹرز  سے ملحقہ علاقوں میں انڈسٹری ہاؤسنگ بھی شامل ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 5483



(Release ID: 1927329) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Telugu