وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی وزارت اور اقلیتی امور کی وزارت نے طب یونانی نظام کی ترقی کے لیے ایک ساتھ  ہاتھ ملایا


اقلیتی امور کی وزارت نے  پہلی بار یونانی ادویات کے فروغ کے لیے 45.34 کروڑ روپےکی گرانٹ منظور کی

حیدرآباد، چنئی، لکھنؤ، سلچر اور بنگلورو میں یونانی ادویات کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا

Posted On: 25 MAY 2023 1:15PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت اور اقلیتی امور کی وزارت نے مشترکہ طور پر ہندوستان میں طب یونانی کے نظام کو فروغ دینے اور ترقی دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت نے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)، ایک مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم  ( سی ایس ایس )کے تحت  45.34 کروڑ روپے کی گرانٹ کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کی مدد سے حیدرآباد، چنئی، لکھنؤ، سلچر اور بنگلور کے مقامات پر یونانی ادویات کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

یہ گرانٹ حیدرآباد، چنئی، لکھنؤ، سلچر اور بنگلورو کے مقامات پر یونانی ادویات کی مختلف سہولیات کے قیام کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن (سی سی آر یو ایم) کے لئے  کل35.52 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے، اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (این آئی یو ایم)، بنگلورو کو9.81 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن برائے جلدی امراض، حیدرآباد میں طب  یونانی میں بنیادی تحقیق کے لیے ایک مرکز 16.05 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا جائے گا۔ وزارت نے 8.15 کروڑ، روپے کی لاگت سے  ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، چنئی میں ایک طبی لیبارٹری کی سہولت کے لیے تجویز  پیش کی ہے۔ سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، لکھنؤ میں عضلاتی عوارض کے لیے علاج بالتدبیر  (ریجیمنل تھیرپی) کے ایک مرکز کے لیے 8.55 کروڑ روپے، اور ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، سلچر میں جلد اور طرز زندگی کے امراض کے لیے علاج بالتدبیر کے ایک مرکز کے لیے 2.75 کروڑ روپے کی  تجویز  پیش کی ہے۔

این آئی یو ایم ، بنگلور کو  مریضوں کے خدمت گزاروں کے لیے وشرام گرہ قائم کرنے کے لیے 5.55 کروڑ  روپےاور  ماڈل یونانی کاسمیٹک کیئر کے ایک ہنر مند ی کے مرکز، چھوٹے پیمانے پر یونانی فارمیسی اور یونانی خام ادویات کے ذخیرہ کے لیے 4.26 کروڑ روپےملیں گے۔

ان تجاویز پر اقلیتی امور کی وزارت کی بااختیار کمیٹی نے 02 مارچ 2023 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں غور کیا اور چنئی، لکھنؤ اور سلچر میں اپنے تین پروجیکٹوں کی کل منظور شدہ لاگت کی پہلی قسط (25فیصد) کے طور پر سی سی آر یو ایم کو پہلے ہی 4.86 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ حیدرآباد کے لیے سی سی آر یو ایم پروجیکٹ کی گرانٹ اور این آئی یو ایم ، بنگلورو کے پروجیکٹس ان کے ڈی پی آر کی منظوری اور دیگر تکنیکی چیزوں کو حتمی شکل دینے کے بعد جاری کی جائیگی۔ پی ایم جے وی کے ایک ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام ہے جس کے تحت شناخت شدہ علاقوں میں کمیونٹی انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولتیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی قیادت میں وزارت کے سینئر عہدے داران  اس معاملے پر اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے اور آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کے ساتھ اس معاملے کی مزید پیروی کی تھی۔ دونوں وزارتوں کی مشترکہ کوششوں سے، اقلیتی امور کی وزارت نے پہلی بار یونانی ادویات کے مقصد کے لیے مالی مدد دینے پر غور کیا ہے۔

*****

ش ح – اک – رب

U: 5472


(Release ID: 1927174) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu