سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آراور آئی ڈبلیو ایس اے نے‘‘ذہنی صحت اور بہبود’’کے موضوع پر ہاف ڈے کیمپ کا انعقاد کیا

Posted On: 25 MAY 2023 11:21AM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹرپروفیسر رنجنا اگروال نے کہا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز میں اضافے نے ہمارے ہارمونز، میٹابولزم، اور مجموعی جذباتی توازن کو متاثر کیا ہے اور اسی لیے تناؤ، ڈپریشن،انزائیٹی یعنی اضطراب  جیسے ذہنی صحت سے متعلق حالات آج کے دور میں نہایت عام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے خاندان اور دوستوں کی ذہنی صحت پر توجہ دیں۔

پروفیسر اگروال  دماغی صحت اور تندرستی پر مرکوز ہاف ڈے کیمپ یعنی آدھے دن  کے کیمپ کے افتتاحی اجلاس  کے دوران اپنے خیالات کا اظہارکررہی تھیں جس کا اہتمام سی ایس آئی آر -نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) نے انڈین ویمن سائنٹسٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈبلیو ایس اے) کے تعاون سے  کیا تھا۔

پروفیسر اگروال نے کہا، ہم عام طور پر اپنی جسمانی صحت کے تعلق سے بات کرتے ہیں، لیکن سماجی بدنامی ہمیں ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے سے روکتی ہے۔لیکن ذہنی صحت کو نظر انداز کرنا ہماری جسمانی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ انسانی ارتقاء، جذبات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ اس کے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً پچھلی دو صدیوں کے دوران، ہم نے مادر ارض پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز میں بتدریج اضافہ دیکھا ہے۔

Image

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آرکی ڈائریکٹر  پروفیسر رنجنا اگروال، دماغی صحت اور بہبود کے بارے میں افتتاحی اجلاس کے دورن اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔

سی ایس آئی آر نیشنل فزیکل لیباریٹری میں چیف سائنسداں ڈاکٹر رینا شرما اور آئی ڈبلیو ایس اے کی صدر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے آئی ڈبلیو ایس اے کے مقاصد اور یہ تنظیم سائنس کو معاشرے تک کیسے لے جائے، کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ذہنی صحت کے بارے میں بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  کے ریسرچ آفیسرڈاکٹر امیت مدن نے ‘‘متوازن طرز زندگی اور دماغی صحت’’ پر خصوصی  طور پر بات چیت کی ۔ انہوں نے جسمانی اور ذہنی بہبود کے درمیان فطری تعلق کی وضاحت کی۔

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی سینئر پرنسپل سائنسداں ڈاکٹر کنیکا ملک اور دماغی صحت کیمپ کے کوآرڈینیٹر نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ دماغی صحت کے پروگرام کے بعد ایک ہیلتھ چیک اپ اجلاس بھی منعقد کیا گیا جہاں سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے عملے کے ارکان نے ڈاکٹروں سے ملاقات کی، صحت کے مسائل مشترک کئے اور صلاح و مشورہ دیا۔

*************

ش ح ۔ ش م ۔ م ش

U. No.5464



(Release ID: 1927125) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Telugu