وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے تلنگانہ کےناگر کرنُول ضلع میں خفیہ عارضی لیبارٹری کا پتہ لگایا ہے،3.14 کروڑ روپے مالیت کی 31.42 کلو گرام الپرازولام کو ضبط کیا اور ایک شخص کو گرفتار کیاہے
Posted On:
24 MAY 2023 8:55PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آئی آئی) نے تلنگانہ کے نگر کرنول ضلع میں ایک خفیہ عارضی لیبارٹری کا پتہ لگایا ہےاور(این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت سائیکو ٹوپک مادہ) 31.42 کلو گرام الپرازولام ضبط کی ہے اوراس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیاہے۔
خصوصی انٹیلی جنس کی بنیاد پر، تلنگانہ کے نگر کرنُول ضلع کے وٹّم گاؤں (بجینی پلی منڈل)کے مضافات میں زرعی کھیتوں کے درمیان ایک دور دراز پولٹری فارم میں الپرازولام تیار کرنے والی ایک خفیہ عارضی لیبارٹری کا پتہ لگایا ہے۔
منصوبہ بند ہڑتال کے نتیجے میں 31.42 کلوگرام الپرازولام ضبط کی گئی ۔تیار شدہ مصنوعات (غیر قانونی مارکیٹ میں تقریباً 3.14 کروڑ روپے) اور تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر آلات کے ساتھ عمل میں آنے والے مواد کو ضبط کر لیا گیاتھا۔
الپرازولام کی تیاری میں مصروف شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اوراس سلسلے میں مزیدپوچھ تاچھ جاری ہے۔
*************
ش ح ۔ ش م ۔ م ش
U. No.5459
(Release ID: 1927103)
Visitor Counter : 121