سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
محکمہ سماجی انصاف و اختیارات کی دو روزہ قومی جائزہ کانفرنس 25 اور 26 مئی کومنعقد ہوگی
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں / سکریٹریوں کی مذکورہ قومی کانفرنس کا آغاز کل سے ہوگا
Posted On:
24 MAY 2023 6:18PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کے محکمہ سماجی انصاف اور اختیارات کے تحت 25 اور 26 مئی 2023 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (ڈی اے آئی سی)، 15 جن پتھ، نئی دہلی میں تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں / سکریٹریوں کے ساتھ دو روزہ قومی جائزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
قومی جائزہ کانفرنس کا مقصد سماج کے پسماندہ طبقوں بشمول درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، بزرگ شہریوں، شراب نوشی اور مادہ کے استعمال کے متاثرین، ٹرانس جینڈر افراد، بھیک مانگنے کے عمل میں ملوث افراد، ڈی نوٹیفائیڈ اور خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹی) ، اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات (ای بی سی)، ہاتھ سے صفائی کرنے والے اور معاشی طور پر کمزور طبقہ (ای ڈبلیو ایس) سمیت سماج کے پسماندہ طبقوں کے لیے محکمہ کی طرف سے نافذ کی جانے والی فلاحی اسکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
قومی جائزہ کانفرنس میں اسکیموں کے جائزہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں زمینی سطح پر اسکیموں کے نفاذ، نگرانی اور تشخیص کے معاملے میں ریاستوں اور مرکز کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بہترین مشق اور اختراعات کو اجاگر کیا جائے گا۔
قومی جائزہ کانفرنس کی صدارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کریں گے اور اس میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی اور محترمہ پرتیما بھومک، وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات بھارت سرکار، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹری / سکریٹری اور بھارت سرکار کے محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 5453
(Release ID: 1927050)
Visitor Counter : 125