خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

آئی این ایس  وی   تارینی کی آمد

Posted On: 24 MAY 2023 3:37PM by PIB Delhi

آئی این ایس وی   تارینی نے   188 دن کے بعد 17000 این ایم سمندر پار بین بر اعظمی بحری سفر کو مکمل کرکے   گوا میں آئی این ایس منڈووی کی جیٹی پر پہنچ کر بھارت کے ساحل پر آمد کے ساتھ  بھارتی بحری کلینڈر میں ایک تاریخ   رقم کی ہے ۔  چھ رکنی عملے کو جیٹی پر گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر  خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار   ،  بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی  ، جنوبی بحری کمان کے کمانڈنگ ان چیف فلیگ آفیسر  محترمہ رانی رامپال،   جو  بھارت کی سابق ہاکی ٹیم کی کپتان ہیں اور  بحریہ کے بہت سے شائقین اور سول شخصیات اس موقع پر موجود تھیں ۔

آئی این ایس وی تارینی کے استقبال کے لیے 'فلیگ اِن' تقریب کا آغاز نیوی بوائز اسپورٹس کمپنی کے نوجوان اور ہونہار یاچ مین کی   جہاز رانی کے شاندار  مظاہروں کے ساتھ ہوا ۔ اس کے بعد چیتک، کاموف 31، ہاکس آئی ایل 38، ڈورنیئر اور مگ 29 کے  جیسے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر  اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے عملے کی جانب سے دکھائے گئے بہادری، ہمت اور استقامت کے شاندار مظاہرہ کو سراہا۔ ڈاکٹر پرمود ساونت نے ملک میں سمندری جہاز رانی کے میدان میں  بھارتی بحریہ کے کردار کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن دلیپ ڈونڈے (ریٹائرڈ)، کمانڈر ابھیلاش ٹومی (ریٹائرڈ) اور چھ خواتین نیول آفیسرز پر مشتمل  ’ ناویکا ساگر پریکرما ٹیم ‘ نے ماضی میں بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے ہیں  ، جو  ناری شکتی کا ایک حقیقی مظاہرہ ہے۔

 

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے اپنے خطاب میں تارینی عملے کی محنت کی  ستائش کی۔ انہوں نے خاص طور پر دو خواتین افسروں، لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے کی تعریف کی، جو پورے 188 دنوں اور 17000 ناٹیکل میل کی  جہاز رانی  میں شامل رہیں ۔  محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے کہا کہ آنے والی نسل کی رہنمائی کے لیے اس طرح کی کامیابیوں کو بڑھایا جانا چاہیے۔  محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے یہ بھی کہا کہ اس کامیابی کو پوری قوم کے ساتھ   شیئر کیا گیا ہے تاکہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے کہ وہ نہ صرف مسلح افواج میں شامل ہوں بلکہ فخر اور عزت کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔

 

ایڈمرل آر ہری کمار نے اس مشکل سفر کی کامیاب تکمیل پر پورے عملے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل موسم میں جہاز رانی اور ضرورت کے وقت اندرونی مرمت کرنے میں عملے کی کامیابی ہمارے ہم وطنوں کی ذہانت اور جدت کی روشن مثالیں ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ  سفر خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بہترین کامیابی ہے۔ ایڈمرل آر ہری کمار نے کہا کہ یہ کامیابی خواتین ملاحوں کو سات سمندر پار کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔

آئی این ایس وی  تارینی کا گوا سے  کیپ ٹاؤن ہوتے ہوئے ریو ڈی جنیرو تک  جانا اور واپسی کا  188 دن کا تاریخی سفر  ایک  بڑی کامیابی ہے۔

(https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1925885)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)FLAGGINGINOFINSVTARINI1XDM.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 5451



(Release ID: 1927044) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Marathi